پاکستان
مولانا اسعد محمود نے بم پروف گاڑی واپس کردی
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود اپنی ذاتی گاڑی استعمال کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ کفایت شعاری مہم کے تحت وزارت کے اخراجات میں بھی کمی لائی جائے گی۔
اسلام آباد : وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم کے بعد وزیرمواصلات مولانا اسعد محمود نے مہم میں بھرپور حصہ لیتے ہوئے بڑا فیصلہ کرلیا۔
مولانا اسعد محمود نے کابینہ ڈویژن سے ملنے والی بم پروف گاڑی واپس کردی، اس کے علاوہ اسعد محمود نے کفایت شعاری مہم کے تحت مجاز 1800 سی سی کار بھی نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود اپنی ذاتی گاڑی استعمال کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ کفایت شعاری مہم کے تحت وزارت کے اخراجات میں بھی کمی لائی جائے گی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں وفاقی کابینہ نے کفایت شعاری اقدامات کی منظوری دی تھی۔ جس کے بعد وزیراعظم نے وزراء سے تمام مراعات اور بڑی گاڑیاں واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔