مشرق وسطیٰ

36ویں مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کے افسران کا شہید احمد مبین پولیس لائنز کا وزٹ، ایس پی آصف صدیق کی بریفنگ

افسران نے شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا, پی ایس ایل اور تعمیراتی منصوبوں کے دوران شہر میں 70 لاکھ سے زائد گاڑیوں کو رواں دواں رکھنا چیلنج سے کم نہیں، ایس پی ٹریفک

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌36ویں مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کے افسران نے شہید احمد مبین پولیس لائنز کا وزٹ کیا، سی ٹی او لاہور کی ہدایت پر ایس پی آصف صدیق نے افسران کو بریفنگ دی، اس موقعہ پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز اخلاق احمد، ڈی ایس پی لائسنسنگ نے شرکت کی، ایس پی آصف صدیق نے افسران کے وفد کو ٹریفک پولیس پر مفصل بریفنگ دی، افسران کو سمارٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم، راستہ ایپ ،ای چلاننگ اور روڈ سیفٹی پر بریفنگ دی گئی، وفد کو لائسنسنگ، مانیٹرنگ اور سروس انفراسٹریکچر سمیت متعدد ایشوز پر مفصل بریفنگ دی گئی، شہر میں 70 لاکھ سے زائد گاڑیوں کو رواں دواں رکھنا چیلنج سے کم نہیں، ایس پی ٹریفک کا مزید کہنا تھا پی ایس ایل اور تعمیراتی منصوبوں کے دوران ٹریفک کی موثر روانی اولین ترجیح ہے، سٹی ٹریفک پولیس کی جدید سہولیات سے آراستہ ہے، محدود وسائل میں بہترین سروس فراہم کی جارہی ہے، آصف صدیق کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین پرسختی کرنے سے حادثات میں واضح کمی ہوئی،ون وے خلاف زیر ٹولررنس سے 90 فیصد حادثات میں کمی آئی، ہلیمٹ مہم سے 83 فیصد ہیڈ انجری کے حادثا ت میں کمی ہوئی، ٹرانسپورٹرز، سماجی راہنماؤں اور تاجر نمائندوں پر مشتمل کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں ہیں،تجاوزات کے خاتمہ کیلئے وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے، ایس پی ٹریفک کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک بہاؤ میں رکاوٹ کی بڑی وجوہات تجاوزات، مناسب روڈ سڑیکچر کانہ ہو نا اور گاڑیوں کی تعداد میں بے تحاشا اضافہ ہے، بریفنگ کے اختتام پر ایس پی آصف صدیق نے وفد کے مختلف سوالوں کے جوابات دئیے، افسران نے شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button