
اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف اقبال ٹاؤن کی کار چوروں کے خلاف بڑی کارروائی،02کروڑ33 لاکھ روپے مالیت کی11 کاریں برآمد
ملزمان گھروں اور پارکنگ اسٹینڈز کے باہر کھڑی گاڑیوں کو نشانہ بناتے تھے۔ ڈی ایس پی اقبال ٹاؤن ملک اعجاز علی نے کہا کہ پہلے گاڑی کا ٹریکر جام کرتے پھر سوئچ توڑ کر گاڑی سٹارٹ کر کے چراتے تھے
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف اقبال ٹاؤن نے کار چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کار چور گروہ کے 3ملزمان عمر فاروق عرف عمری، یونس اور نصیب اللہ کو گرفتارکر کے ان سے 02کروڑ33 لاکھ روپے مالیت کی11 کاریں برآمدکر لی ہیں۔ملزمان گھروں اور پارکنگ اسٹینڈز کے باہر کھڑی گاڑیوں کو نشانہ بناتے تھے۔ ڈی ایس پی اقبال ٹاؤن ملک اعجاز علی نے کہا کہ پہلے گاڑی کا ٹریکر جام کرتے پھر سوئچ توڑ کر گاڑی سٹارٹ کر کے چراتے تھے اور چوری کی گئی گاڑی کو بٹ خیلا، مالاکنڈ اور ضلع مردان میں نان کسٹم گاڑی بنا کر فروخت کرتے تھے۔ ایس پی اے وی ایل ایس رانا زاہد حسین نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سہیل اختر سکھیرا نے اے وی ایل ایس اقبال ٹاؤن پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔