
غیر قانونی تجاوزات بنانے، پارکنگ کی جگہ نہ چھوڑنے اور بلڈنگ ریگولیشن کی خلاف ورزی پر ایکشن
ن شاہراہوں کو مرحلہ وار ماڈل شاہراہ بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بار بار نوٹسز جاری کرنے کے بعد قابل عمل اقدام نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے اور غیرقانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے۔
لاہورپاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی)لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عامر احمد خان نے کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر لاہور کی 9اہم شاہراہوں کو ماڈل بنانے کا مشن جاری ہے ۔ ان شاہراہوں کو مرحلہ وار ماڈل شاہراہ بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بار بار نوٹسز جاری کرنے کے بعد قابل عمل اقدام نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے اور غیرقانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے۔
چیف ٹاو ن پلانر اسدالزمان اورڈائریکٹر ٹاون پلاننگ تھری علی نصرت کی نگرانی میں ایل ڈی اے کے عملے نے گلبرگ ٹو حالی روڈ کے اطراف آپریشن کر کے متعدد تعمیرات مسمار اور سربمہر کردیں۔ آپریشن کے دوران ایل ڈی اے کے عملے نے گلبرگ ٹو میں پلاٹ نمبر پی ون پر غیر قانونی طور پر قائم ریستوران مسمار کر دیا ۔گلبرگ ٹو میں پلاٹ نمبر ڈی 113 میں قائم غیر قانونی تعمیر کو بھی مسمار کردیا۔گلبرگ ٹو کے اے ، بی اور گلبرگ تھری کے ای ون بلاک میں کل 10 کمرشل املاک کو سربمہر کر دیا گیا۔سیل کی جانے والی املاک میں بینک، مارکی، کمرشل پلازہ، فوڈ پوائنٹس اور دفاتر شامل ہیں۔ان املاک کو غیر قانونی تجاوزات بنانے، پارکنگ کی جگہ نہ چھوڑنے اور بلڈنگ ریگولیشن کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا۔