انٹرٹینمینٹ

زندگی ٹرسٹ کی ٹیم، ٹک ٹاک کے ساتھ مل کر ایسے سرکاری اسکولوں کو مزید تربیت اور مشاورت فراہم کرے گی

ایک اور ضروری جزو والدین اور طلباء کے درمیان اعتماد سازی کرنا ہوگا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ طلباء سائبرمسائل میں مبتلا ہونے کی صورت میں اُن پراعتماد کر نے والے بالغ افراد پر بھروسا کریں جبکہ والدین بھی ا پنے بچوں کی آن لائن زندگی کے بارے میں شفاف نظریہ رکھیں۔

ڈیجیٹل سیفٹی ٹول کٹس ڈیجیٹل تحفظ کے ورکشاپس کے دوران فراہم کیں جائیں گیں جو پورے پاکستان کے مختلف اسکولوں میں منعقد کیے جائیں گے اور ڈیجیٹل صورت میں بھی دستیاب ہوں گیں۔زندگی ٹرسٹ کی ٹیم، ٹک ٹاک کے ساتھ مل کر ایسے سرکاری اسکولوں کو مزید تربیت اور مشاورت فراہم کرے گی جو سیفٹی ٹول کٹ متعارف کرانا چاہتے ہیں تاکہ آگاہی اور سیکھنے کو پروجیکٹ کے موجودہ دائرہ کار سے باہر جاری رکھا جا سکے۔ایک اور ضروری جزو والدین اور طلباء کے درمیان اعتماد سازی کرنا ہوگا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ طلباء سائبرمسائل میں مبتلا ہونے کی صورت میں اُن پراعتماد کر نے والے بالغ افراد پر بھروسا کریں جبکہ والدین بھی ا پنے بچوں کی آن لائن زندگی کے بارے میں شفاف نظریہ رکھیں۔
ان ورکشاپس کا مقصد اساتذہ اور والدین کو ٹک ٹاک جیسے پلیٹ فارم پر حفاظتی فیچرز کے استعمال کے بارے میں آگاہ کرنا بھی ہے تاکہ یہ بات یقین بنائی جا سکے کہ اْن کے بچے سوشل میڈیا پر محفوظ ہیں۔مثال کے طور پر، ان کی ٹک ٹاک کے فیملی پیئرنگ فیچرز کے بارے راہنمائی کی جائے گی جو والدین کو اپنے ٹک ٹاک اکاونٹ کو اپنے نو عمر افراد سے لنک کرنے اور کنٹرول سیٹ کرنے کی اجازت دیتے ہیں اور ان میں اسکرین ٹائم مینجمنٹ، ریسٹریکٹیڈ موڈ اور ڈائریکٹ میسیجز شامل ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button