
پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان پرنسپل پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف کامرس تعینات
انہوں نے ویانا یونیورسٹی آف اکنامکس اینڈ بزنس، آسٹریا سے پی ایچ کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے اور عالمی سطح پر حلال مارکیٹنگ کے علمبردار ہیں
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان کو ہیلی کالج آف کامرس کا پرنسپل تعینات کر دیا گیا۔ انہوں نے ویانا یونیورسٹی آف اکنامکس اینڈ بزنس، آسٹریا سے پی ایچ کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے اور عالمی سطح پر حلال مارکیٹنگ کے علمبردار ہیں۔ ڈاکٹر مبشر کی ڈاکٹریٹ کی تحقیق نے ایمرالڈ/ای ایف ایم ڈی آؤٹ اسٹینڈنگ ڈاکٹرل ریسرچ ایوارڈز 2011 اپنے نام کر رکھا ہے۔ ان کے تحقیقی مقالے مختلف بین الاقوامی اور قومی معروف جرائد میں شائع ہوچکے ہیں جبکہ وہ دنیا بھر میں اعلیٰ سطح کے پروگرامز میں اپنے تحقیقی مقالے بھی پیش کر چکے ہیں۔ ڈاکٹر مبشرمنور خان متعدد بین الاقوامی ریسرچ پیپر اور کانفرنس پیپر ایوارڈز حاصل کر کے ہیں۔ وہ ڈین فیکلٹی آف کامرس، پرنسپل ہیلے کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس، انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن، پنجاب یونیورسٹی میں ایسوسی ایٹ پروفیسر اور قائم مقام ڈائریکٹر کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔