مشرق وسطیٰ
شاہدرہ فلائی اوور و بائی پاس کی تعمیر میں حائل رکاوٹین دور کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک
شاہدرہ چوک کے داخلی اوورہیڈ بریج کے اطراف ناجائز تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدرکی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی واثق عباس ہرل نے کلئیرُنس آپریشن کیا۔آپریشن میں ریگولیشن آفیسر، ایم سی ایل کے پچاس ملازمین، ریونیو،پولیس، واپڈا، محکمہ سوء گیس، واسا آپریشن ٹیم حصہ لیا۔ہیوی مشینری کی مدد سے شاہدرہ موڑ سے شیخوپورہ روڈ کی جانب آپریشن جاری ہے اور210 دوکانوں کے سامنے سے ناجائز تجاوزات ہٹائی جا رہی ہیں۔اے سی سٹی واثق عباس نے کہا کہ تجاوزات سے واگزار کروائی گئی زمین کی مالیت تقریبا چھتیس کروڑ پچھتر لاکھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزت کی وجہ سے شاہدرہ فلائی اوور و بائی پاس کا کام تاخیر کا شکار ہو رہا تھا۔ اے سی سٹی نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے سے لاہور شاہدرہ فلاء اوور کی تعمیر میں حائل رکاوٹیں دور ہوں گی۔