لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے میڈیا ایڈوائزر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ جیل جانے سے گھبرانے والے لندن بھاگ گئے، پی ٹی آئی یہاں جیل بھرو تحریک چلا رہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پولیس اور انتظامیہ کی بیش بہا منتوں کے باوجود ہم نے جیل جانے کا فیصلہ ترک نہ کیا۔ میں اس سے پہلے بھی کئی بار جیل کاٹ چکا ہوں۔ جیل کی سلاخوں کا ڈر خوف ہوتا تو پولیس کے بار بار کہنے پر میں پیچھے ہٹ جاتا۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ ہمارا کوئی فیملی ممبر ضمانت کے لیے عدالتوں سے رجوع نہیں کرے گا۔ جب تک چیئرمین عمران خان کا حکم نہیں آتا، جیل بھرو تحریک جاری و ساری رہے گی۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا امپورٹڈ حکومت جان لے، پی ٹی آئی تیرہ جماعتی ٹولے کی طرح بڑھکیں نہیں عمل پر یقین رکھتی ہے۔
With Product You Purchase
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur.
متعلقہ مضامین

پاکستان کو عالمی معدنی سرمایہ کاری کا مسابقتی مرکز بنائیں گے، خام معدنیات کی برآمد کے بجائے ریفائننگ اور مینوفیکچرنگ کو فروغ دینا ہوگا: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
30 منٹس ago

اسلام آباد کو پاکستان کا پہلا مکمل کیش لیس شہر بنانے کا فیصلہ، 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن مقرر، سرکاری اداروں میں نقد ادائیگیوں پر پابندی کا اعلان
39 منٹس ago
بھی چیک کریں
Close

