مشرق وسطیٰ

رحیم یار خان میں موٹروے پر تین گاڑیاں حادثے کا شکار، 13 ہلاک

پولیس کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار وین ٹائر پھٹنے سے اُلٹ گئی اور اس کے پیچھے آنے والی بس اور جیپ اُلٹنے والی گاڑی سے ٹکرا گئیں۔حادثے میں چھ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ سات ہسپتال لے جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لا سکے۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں موٹروے پر حادثے میں 13 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے ہیں۔موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ جمعے کو رات گئے ایم فائیو پر رُکن پور کے قریب پیش آیا جس میں تین گاڑیاں ٹکرائیں۔پولیس کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار وین ٹائر پھٹنے سے اُلٹ گئی اور اس کے پیچھے آنے والی بس اور جیپ اُلٹنے والی گاڑی سے ٹکرا گئیں۔حادثے میں چھ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ سات ہسپتال لے جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لا سکے۔
پنجاب کے وزیراعلیٰ محسن نقوی نے حادثے پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے اور پولیس کو حادثے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
پاکستان میں موٹرویز پر ماضی میں بھی حادثات پیش آتے رہے ہیں جن میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں۔
گزشتہ ہفتے موٹروے ایم ٹو پر اسلام آباد سے لاہور جانے والی باراتیوں کی بس کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں 15 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
بس کو حادثہ کلرکہار کے قریب بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا تھا جو بے قابو ہو کر سڑک کے دوسری طرف سے آنے والی کار سے ٹکرا کر کھائی میں گر گئی تھی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button