انٹرٹینمینٹ

اتنی دُنیاسے دانشور، مقررین، سوچنے اور سمجھنے والوں کا اس ایونٹ پر آنا خوش آئند قدم ہے۔ چیئرمین الحمراء

لاہور لٹریری فیسٹیول ٗ لاہور کی پہچان بن چکا ہے، ایسے فیسٹیول دوسرے شہروں میں بھی ہونے چاہیں۔پاکستان کے سوفٹ امیج کو بہتر بنانے میں لاہور لٹریری فیسٹیول کا اہم کردار ہوگا۔قاسم علی شاہ

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں زبان وادب،فن وثقافت،آرٹ ودیگر موضوعات پر مبنی دسواں سہ روزہ بین الاقومی ایل ایل ایف اختتام پذیر ہوگیا۔چیئرمین بورڈ آ ف گورنز لاہور آرٹس کونسل الحمراء قاسم علی شاہ نے ایل ایل ایف کے اختتامی روز اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنی دُنیاسے دانشور، مقررین، سوچنے اور سمجھنے والوں کا اس ایونٹ پر آنا خوش آئند قدم ہے۔قاسم علی شاہ نے کہا کہ لاہور لٹریری فیسٹیول ٗ لاہور کی پہچان بن چکا ہے، ایسے فیسٹیول دوسرے شہروں میں بھی ہونے چاہیں،پاکستان کے سوفٹ امیج کو بہتر بنانے میں لاہور لٹریری فیسٹیول کا اہم کردار ہوگا۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے اس حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ لاہور آرٹس کونسل الحمراء نے فیسٹیول کو کامیاب بنانے کے لئے مثالی اقدامات کئے،الحمراء میں یہ ادب پرور مناظر دیکھنے والوں کو مدتوں یاد رہیں گے۔فیسٹیول میں الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے اساتذہ و نوجوان آرٹسٹ پرفارم کرتے رہے۔اُردو اور انگریزی ادب پر مندوبین کی گفتگو پر 70سے زائد سیشن ہوئے۔فیسٹیول کے اختتامی روز 25سے زائد مکالمے، گفتگو کے سیشن، کتابوں کی رونمائی کی محفلیں منعقد ہوئیں۔شعریات اقبال، شعری روایت،بے مثال امجد اسلام امجد،انار کلی، جہاں باد کی گلیاں اہم نشستیں تھیں۔ترجمان الحمراء کے مطابق فرد ومعاشرہ کی زندگی کو خوبصورت بنانے کے لئے لاہور لٹریری فیسٹیول کی خدمات مثالی ہیں۔عوام کو ملکی و غیر ملکی ادبیوں، شاعروں سکالر کے گفتگو سننے کو ملی،لاہور لٹریری فیسٹیول اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button