
ڈی سی لاہور نے پناہ گاہوں کے انتظامی معاملات کی بہتر نگرانی کے لیے اسسٹنٹ کمشنر کی ڈیوٹیاں لگا دی
ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ پناہ گاہ داتا دربار، بند روڈ اور شاہدرہ کے انتظامات کا جائزہ اے سی سٹی لیں گے اور پناہ گاہ فروٹ منڈی اور لاری کا جائزہ اے سی کینٹ کی ذمہ داری ہو گی
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):. پناہ گاہوں کے انتظامات بہتر بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور نے انتظامی ذمہ داریوں کی تقسیم کر دی ہیں. ڈی سی لاہور نے پناہ گاہوں کے انتظامی معاملات کی بہتر نگرانی کے لیے اسسٹنٹ کمشنر کی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں. ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ پناہ گاہ داتا دربار، بند روڈ اور شاہدرہ کے انتظامات کا جائزہ اے سی سٹی لیں گے اور پناہ گاہ فروٹ منڈی اور لاری کا جائزہ اے سی کینٹ کی ذمہ داری ہو گی اور پناہ گاہ ریلوے اسٹیشن، بی بی پاک دامن اور کوٹ خواجہ سعید کی نگرانی اے سی شالیمار کریں گی. ڈی سی لاہور نے کہا کہ پناہ گاہ گجومتہ، اچھرہ اور جناح ہسپتال کی دیکھ بھال اے سی سٹی کے ذمہ داری ہو گی اور پناہ گاہ جوہر ٹاؤن اور ٹھوکر نیاز بیگ کی دیکھ بھال اے سی رائے ونڈ کریں گے. ڈی سی لاہور نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز روزانہ کی بنیاد پر انتظامات کا جائزہ لے کر رپورٹ کریں گے اور پناہ گاہ انتظامات کے حوالے سے محکمہ سوشل ویلفئیر کے ساتھ رابطہ متعلقہ اے سی کی ذمہ داری ہو گی. ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ پناہ گاہوں میں کھانے، پینے کے صاف پانی، صفائی سمیت تمام انتظامات بہترین رکھے جائیں.