کھیل پی ایس ایل سکیورٹی اخراجات: وزیراعظم کی نجم سیٹھی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور وزیراعظم کو پی ایس ایل 8 کے میچز کی منتقلی کےمعاملے پر آگاہ کیا، نجم سیٹھی نے سکیورٹی معاملات و اخرابات کے معاملے پر نگران پنجاب حکومت کے رویے سے متعلق بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کو پی ایس ایل میچز کے دوران سکیورٹی معاملات پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کروا دی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور وزیراعظم کو پی ایس ایل 8 کے میچز کی منتقلی کےمعاملے پر آگاہ کیا، نجم سیٹھی نے سکیورٹی معاملات و اخرابات کے معاملے پر نگران پنجاب حکومت کے رویے سے متعلق بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پی ایس ایل قومی ایونٹ ہے، میچز کے دوران سکیورٹی معاملات پر ہونے والے اخراجات کا معاملہ حل کریں گے، آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔
دوسری جانب نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کو سکیورٹی کی مد میں ایک روپیہ نہیں دیں گے، پی ایس ایل قومی ایونٹ ہے سکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، اگر یہ معاملہ حل نہ ہوا تو پی ایس ایل کے میچز لاہور اور راولپنڈی کے بجائے کراچی میں کروانے پر مجبور ہوں گے۔