مشرق وسطیٰ

لاہور میں پہلی مرتبہ ڈیجیٹل پارکنگ سسٹم کی تنصیب

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌لاہور میں پہلی مرتبہ ڈیجیٹل پارکنگ سسٹم کی تنصیب کی گئی۔ دوپارکنگ سائٹس پر پائلٹ پراجیکٹ کامیاب ہو گئے۔
کمشنر لاہور چوہدری محمد علی رندھاوا نے لبرٹی پارکنگ میں لیپارک ڈیجیٹل سسٹم کا افتتاح کر دیا۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے آٹومیٹڈ سسٹم کے آپریشن کو خود چیک کیا، گاڑی کی سکیننگ کرائی۔ کمشنر لاہور کی ہدایت پر لیپارک نے سسٹمز تیار کیے۔
کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سائٹ کے باہر آٹومیٹد سکرین نصب، گنجائش کے مطابق گاڑیاں داخل ہونگی۔ کمشنر لاہور محمدعلی رندھاوا نے کہا ڈیجیٹل سسٹم گاڑی کی نمبر پلیٹ وڈرائیور کو سکین کریگا، چوری نہیں ہو سکتی۔ پارکنگ آٹومیٹد سسٹم سے پارکنگ فیس چوری کا امکان ختم ہو گیا۔
کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے چلڈرن ہسپتال آٹو میٹڈ موٹرسائیکل پارکنگ سائٹ کا بھی افتاح کیا۔ انہوں نے کہا آٹومیٹد ڈیجیٹل پارکنگ سسٹم سے آمدن میں اضافہ اور سروس ڈیلوری بہتر ہو گی۔ نجی کمپنیاں تیار ہیں، پارکنگ آٹومیٹڈ سسٹم کو دیگر سائٹس پر بھی نصب کیا جائیگا۔ پارکنگ سائٹس کے اندر صفائی کے اعلی معیارپر زیرو ٹالرنس ہو گی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button