صحت

سیکرٹری صحت علی جان خان کا جنوبی پنجاب کے ہسپتالوں کا دورہ

انہوں نے ہسپتالوں میں جاری ترقیاتی اسکیموں پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پرسیکرٹری صحت علی جان خان نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر تمام سرکاری ہسپتالوں کا دورہ کرکے عدم دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیکر شہریوں کو معیاری و جدید میڈیکل ہیلتھ کئیر فراہم کرنے کا عزم لیکر آیا ہوں

لاہور پاکستان (نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کئیر علی جان خان نے سیکرٹری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب محمد اقبال کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چشتیاں کا دورہ کیا اور ان ہسپتالوں میں فراہم کردہ مختلف سہولیات کا جائزہ لیا۔ ادویات کی دستیابی و فراہمی کو بھی چیک کیا ۔
انہوں نے ہسپتالوں میں جاری ترقیاتی اسکیموں پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پرسیکرٹری صحت علی جان خان نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر تمام سرکاری ہسپتالوں کا دورہ کرکے عدم دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیکر شہریوں کو معیاری و جدید میڈیکل ہیلتھ کئیر فراہم کرنے کا عزم لیکر آیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائیگا۔
اس سلسلہ میں وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے۔علی جان خان نے کہا کہ پنجاب کے 30 ہسپتالوں میں سی ٹی سکین مشینیں اور ڈی ایچ کیو ہسپتال بہاولنگر میں ایم آر آئی کی سہولت جلد فراہم کردی جائے گی۔سیکرٹری صحت نے دورہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں فرنیچر کی تبدیلی اور ایمرجنسی میں ڈسپوزیبل بیڈ شیٹوں کی فراہمی کے منصوبہ پر بھی کام تیزی سے جاری ہے۔
علی جان خان نے سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب محمد اقبال کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ویمن ویلنس کلینک سمیت دیگر شعبوں میں دستیاب طبی سہولیات پر تفصیلی بریفنگ لی۔ اس موقع پر سیکرٹری محمد اقبال نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے تمام ہسپتالوں اور مراکز صحت پر 24 گھنٹے گائنی، ایمرجنسی سروسزفراہم کرنے کے لیے بھی عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button