
چیف الیکشن کمشنر کو سفیر لگانے کی افواہ بے بنیاد ہے: الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کو بیرون ملک سفیر لگانے کی افواہ بے بنیاد ہے۔
جمعرات کو ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ’چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے بارے میں یہ گمراہ کن افواہ کہ اُن کو کسی باہر کے ملک کا سفیر بنایا جا رہا ہے، بالکل بے بنیاد ہے۔‘
’نہ ہی حکومت نے اُن کو ایسی کوئی آفر کی ہے اور نہ ہی اُن کا ایسا ارادہ ہے۔ وہ مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد بھی اپنے ملک میں ہی رہیں گے اور کسی بھی بیرون ملک اسائنمنٹ کے طلب گار نہیں ہیں۔‘
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسی افواہیں پھیلانے والے کو اور ان کی اس افواہ کو بڑھانے والوں کو تنبیہ کی جاتی ہے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں ورنہ ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔ مزید یہ کہ چیف الیکشن کمشنر ایسے شرپسند عناصر کا مقابلہ کرنا بخوبی جانتے ہیں۔
سنی اتحاد کونسل نے زین قریشی کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیا
سنی اتحاد کونسل نے زین قریشی کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیا ہے۔
جمعرات کو سنی اتحاد کونسل کی طرف سے سپیکر قومی اسمبلی کو درخواست دے دی گئی ہے۔
زین قریشی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے بیٹے ہیں۔ شاہ محمود قریشی سائفر کیس میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔
سینیٹ انتخابات، یوسف رضا گیلانی سینیٹر منتخب
پاکستان پیپلز پارٹی کے اُمیدوار یوسف رضا گیلانی 204 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں۔
سنی اتحاد کونسل کے الیاس مہربان نے 88 ووٹ حاصل کیے۔
مجموعی طور پر 301 ووٹ کاسٹ ہوئے جبکہ 9 ووٹ مسترد ہوئے۔
————————————————