داعش کے عسکری ونگ کے کمانڈر کو ہلاک کردیا: افغان طالبان
آج سے پہلے مجاہد نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں رات کے چھاپے میں داعش کے دو عسکریت پسندوں کی ہلاکت اور تیسرے کو حراست میں لینے کا اعلان کیا
طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے آج پیر کو کہا کہ طالبان کی سکیورٹی فورسز نے افغانستان میں داعش کے عسکری ونگ کے کمانڈر کو ہلاک کر دیا ہے۔آج سے پہلے مجاہد نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں رات کے چھاپے میں داعش کے دو عسکریت پسندوں کی ہلاکت اور تیسرے کو حراست میں لینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ چھاپے میں گولہ بارود اور فوجی سازوسامان قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ آپریشن کے دوران طالبان فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اس ماہ ایک الگ کارروائی میں طالبان کی انٹیلی جنس فورسز نے کابل کے مشرقی حصے میں ایک کارروائی میں داعش کے تین جنگجوؤں کو ہلاک اور ایک کو گرفتار کیا تھا ۔ طالبان نے دعویٰ کیا کہ دارالحکومت کابل میں حالیہ منظم حملوں کے پیچھے داعش کا ہاتھ تھا۔ طالبان نے 15 اگست 2021 کو پورے ملک میں کامیابی حاصل کرلی تھی اور افغانستان کا اقتدار سنبھال لیا تھا۔