مشرق وسطیٰ

صوبے بھر میں میں لائیوسٹاک کے 410 فلڈ سیکٹرز اور 314 سب فلڈ سیکٹرز قائم کر دیے گئے ہیں۔نگران صوبائی وزیر ابراہیم مراد

ابراہیم مراد نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر 843 ویٹرنری افسران صوبے بھر میں تعینات کئیگئے ہیں جبکہ 3446 ویٹرنری اسسٹنٹ بھی عوامی فلاح کیلئے اپنی ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌نگران صوبائی وزیر ابراہیم مراد کا لائیوسٹاک فلڈ پلان کے حوالے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صوبے بھر میں میں لائیوسٹاک کے 410 فلڈ سیکٹرز اور 314 سب فلڈ سیکٹرز قائم کر دیے گئے ہیں۔ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر کسی بھی قسم کی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ ابراہیم مراد نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر 843 ویٹرنری افسران صوبے بھر میں تعینات کئیگئے ہیں جبکہ 3446 ویٹرنری اسسٹنٹ بھی عوامی فلاح کیلئے اپنی ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں۔ ممکنہ سیلابی صورتحال میں تمام اضلاع میں 190 موبائل ویٹرنری ڈسپنسریاں بھی فعال رہیں گی۔ صوبائی وزیر نے افسران کو مویشیوں کی ویکسینیشن کا عمل بھی تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی۔ ابراہیم مراد کا کہنا تھا کہ مویشی پال حضرات کیلئے سیلابی صورتحال میں آگاہی پروگرام شروع کرنے جا رہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ مویشی بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔ وزیر لائیو سٹاک پنجاب ابراہیم مراد نے مزید بتایا کہ صوبے بھر کے تمام اضلاع میں مویشیوں کی ایمرجنسی ادویات وافر مقدار میں موجود ہیں اور 7731 موٹرسائیکل سوار عملہ فیلڈ میں ہے۔ سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب مسعود انور نے صوبائی وزیر کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام انتظامات کر رکھے ہیں۔ بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں 42 موبائل ویٹرنری لیبارٹریز بھی کام کر رہی ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button