مشرق وسطیٰ

عالمی ادارہ صحت کے جوائنٹ ایکسٹرنل ایویلیویشن مشن کاایمرجنسی سروسز ہیڈ کوارٹرز اور اکیڈمی کا دورہ

انہوں نے وفد کے شرکاء کوپنجاب کے تمام اضلاع میں قائم ایمرجنسی آپریشن سنٹر میں ایمرجنسی مینجمنٹ اینڈ ڈسپیچ سسٹم کے ذریعے گورننس فریم ورک، ایمرجنسی سروسز، ایمرجنسی رسپانس ریسپانس کے میکنزم کے بارے میں بھی بتایا

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ڈاکٹر ڈالیا کی قیادت میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تحت جوائنٹ ایکسٹرنل ایویلیوایشن مشن نے گزشتہ روز ایمرجنسی سروسز ہیڈ کوارٹرز اور اکیڈمی کا دورہ کیا۔ جوائنٹ ایکسٹرنل ایویلیوایشن مشن انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشنز مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن فریم ورک کا حصہ ہے۔ یہ ایک رضاکارانہ، کثیر شعبہ جاتی عمل ہے جس میں صحت عامہ کے خطرات کا پتہ لگانے،انکی روک تھام اور انہیں تیزی سے ریسپانڈ کرنے کی ملکی صلاحیت کا اندازہ لگایا جاتا ہے۔
سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے مشن کو ریسکیو کے جامع ایمرجنسی مینجمنٹ سسٹم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ کے کام اور قانونی فریم ورک بارے آگاہ کیا۔ انہوں نے وفد کے شرکاء کوپنجاب کے تمام اضلاع میں قائم ایمرجنسی آپریشن سنٹر میں ایمرجنسی مینجمنٹ اینڈ ڈسپیچ سسٹم کے ذریعے گورننس فریم ورک، ایمرجنسی سروسز، ایمرجنسی رسپانس ریسپانس کے میکنزم کے بارے میں بھی بتایا۔ مزید برآں وفد کو پنجاب بھر میں سروس کے یکساں معیار کو یقینی بنانے کیلئے قائم کیے گئے صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر بارے بھی آگاہ کیا گیا۔
ڈاکٹر رضوان نے ہنگامی لاجسٹکس اور سپلائی چین مینجمنٹ سسٹم یعنی روزمرہ کی ایمرجنسیز کے ساتھ ساتھ میجر آپریشن کیساتھ ساتھ کیمیائی، حیاتیاتی، ریڈیولاجیکل، جوہری ممکنہ نقصان پہچاننے کی صلاحیت (hazmat) والی ایمرجنسیزپہ ریسپانڈ اور ریسکیو کی صلاحیت کے بارے بھی عالمی مشن کو بریف کیا۔ انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ ریسکیو سروس اقوام متحدہ سے انسراگ سرٹیفیکیشن کے بعد قومی اور بین الاقوامی سطح پر اربن سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز پہ بھی رسپانڈ کر رہی ہے۔ میٹنگ میں ریسکیو کی کمیونٹی انگیجمنٹ کے ماڈل جس میں آگاہی مہم، ایمرجنسی رسپانس،سیفٹی سروے اور بیماریوں سے بچاؤ کی سرگرمیاں شامل ہیں پربھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مندوبین نے مختلف صوبوں کے کیڈٹ کی جاری تربیتی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ صوبائی ایمرجنسی آپریشن سنٹر اوروالنٹیئرمینجمنٹ سنٹر کا بھی مشاہدہ کیا۔ جوائنٹ ایکسٹرنل ایویلیوایشن مشن کی سربرا ہ ڈاکٹرڈالیہ نے ایمرجنسی سروسز کے مربوط اور جامع ماڈل کی تعریف کی اور کہاکہ ‘یہ دورہ بہت خوش آئند اور معلوماتی رہا ہے اور میں ٹیم 1122کی طرف سے مختصر وقت میں کی جانے والی تمام تیاریوں کی تعریف کرتی ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ مرکز متعدد عظیم اقدامات کر رہا ہے مشن ریسکیو کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے انتہائی متاثر ہے۔ہم مستقبل میں کمیونٹی کی سطح پرایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن اور پری ہسپتال کیئر پروگرام کو مزید بہتر کرنے کیلئے باہمی تعاون سے کام کرسکتے ہیں۔ہم ڈاکٹررضوان نصیر اور انکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہیں ‘۔
آخر میں سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے جوائنٹ ایکسٹرنل ایویلیوایشن مشن کی سربراہ ڈاکٹر ڈالیا اور ممبران کو پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایک یادگاری شیلڈپیش کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button