انٹرٹینمینٹ
اعلی اقدار کی پیروی کرنیو الا انسان ہوں۔قاسم علی شاہ
چیئرمین الحمراء قاسم علی شاہ نے الحمراء کے سٹاف کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں سیکورٹی سٹاف، مالی، کلریکل سٹاف و درجہ چہارم کے ملازمین شامل تھے۔
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):چیئرمین الحمراء قاسم علی شاہ نے الحمراء کے سٹاف کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں سیکورٹی سٹاف، مالی، کلریکل سٹاف و درجہ چہارم کے ملازمین شامل تھے۔قاسم علی شاہ ٗ نے تمام ملازمین کے مسائل سنے اور انہیں حل کروانے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ مل جل کر ادارہ کی ساکھ کو مزید مضبوط بنائیں گے،کسی کے بھی کام آکر خوشی ہوتی ہے۔ قاسم علی شاہ نے الحمراء اور اسکے ملازمین کی فلاح وبہبود کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین شپ ٗ خدمت کرنے والی سیٹ ہے،انسانیت کی خدمت میں سکون ہے،کام کے علاوہ کوئی مصروفیت نہیں،بے بنیاد کے معاملا ت سے بچتا ہوں۔الحمراء ملازمین نے قاسم علیشاہ سے خوش گوار ماحول میں ملاقات کی اور اپنی اپنی قیمتی آراء پیش کیں۔