کاروبار

سیاسی استحکام ہونے سے معیشت بہتر ہو گی، ارشد باجوہ

معیشت کے حالات بہت سنگین ہیں۔ سیاسی پارٹیوں کو مل کر بیٹھنا ہو گا

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌سیاسی اسستحکام ہونے سے ملک کی معیشت بہتر کی جا سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق معیشت بہتری کے حوالے سے منعقدہ ایک کانفرنس میں بزنس ایکسپرٹ ارشد باجوہ نے گفتگو کرتے یوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو کنٹرول کرنا نا گزیر یو تا جا رہا یے۔ اگر ہم اپنی معیشت کو بہتر کرنا چاہتے ہے تو سب سے ہہلے ہماری سیاسی پارٹیوں کو اپنے تمام اختلافات کو ایک طرف رکھ کر ملک کے لئے سر جوڑ کر بیٹھنا یو گا کیونکہ جب تک سیاسی استحکام نہیں ہو گا اس وقت تک معاشی استحکام نہیں آ سکتا۔
معیشت کا بہت نقصان ہو چکا ہے مگر اس کو بہتر کیا جا سکتا ہے۔ اس وقت معیشت کے حالات بہت سنگین ہیں اور سب کو اکٹھے بیٹھنے کی ضرورت ہے۔ جب تک سب سیاسی پارٹیز بہترین اکنامسٹس کی تجاویز پر ایک عوام دوست پالیسی نہیں بناتیں اس وقت تک پاکستان کی معیشت مزید گراوٹ کا شکار ہوتی چلی جائے گی۔ ہمیں تنقید سے نکل کر اصلاح کی طرف جانا چاہیے. پاکستان میں دنیا کے بہت ذہین معاشی ایکسپرٹ موجود ہیں۔ ان سے تجاویز لی جائیں اور ایک قومی معاشی پالیسی ترتیب دی جائے ۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button