کاروبار

رمضان ریلیف پیکج کے تحت 12لاکھ سے زائد گھرانوں کو انکی دہلیز پر راشن پہنچایا جا چکا ہے، صوبائی وزیر صنعت و تجارت

رمضان و ماڈل بازاروں میں قائم فئر پرائس شاپس پر 13 اشیاء 25فیصد رعایتی نرخوں پر ملیں گی، رمضان بازار آج فنکشنل ہوجائنگے، صوبائی وزیر صنعت و تجارت ملک کی تاریخ میں پہلی بار لوگوں کو ان کی دہلیز پر راشن پہنچایا جارہا ہے، صوبائی وزیر خزانہ مجتبی شجاع الرحمن

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): رمضان ریلف پیکج کی مانیٹرنگ کے حوالے سے بنائی گئی وزارتی کمیٹی کا سول سیکرٹریٹ میں پہلا اجلاس منعقد ہوا، صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کی -صوبائی وزراء مجتبی شجاع الرحمن، بلال یاسین، عظمیٰ بخاری،عاشق حسین کرمانی اور متعلقہ محکموں کے سیکریٹریز نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ ڈویژنل کمشنرز وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے-اجلاس میں رمضان پیکج پر عملدرآمد، اشیاء ضروریہ کی دستیابی،قیمتوں اور مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا گیا-
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر رمضان پیکج کے تحت عوام کو ریلیف انکی دہلیز پر دیا جا رہا ہے-اب تک 12 لاکھ سے زائد گھرانوں کو ان کی دہلیز پر راشن پہنچایا جاچکا ہے، انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں 36 ماڈل اور 15رمضان بازاروں میں عوامی کو معیاری اشیاء سستے داموں ملیں گی جبکہ ماڈل اور رمضان بازاروں میں قائم زرعی فیئر پرائس شاپس پر 13 اشیاء 25فیصد رعایتی نرخوں پر ملیں گی، رمضان بازار آج سے فنکشنل ہوجائیں گے، صوبائی وزیر نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تربیت کا عمل بھی شروع ہو چکا ہے، انہوں نے کہا کہ ماہ مقدس میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے شوگر ملز اور دیگر ایسوسی ایشنز سے بات کی جائے گی، چوہدری شافع حسین نے کہا کہ خود ساختہ مہنگائی کو ہر قیمت پر روکنا ہے، ریٹ لسٹوں کو دکانوں کی نمایاں جگہوں پر آویزاں ہونا چاہیے، صوبائی وزیر صنعت و تجارت کی اشیاء ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی-
صوبائی وزیر خزانہ مجتبی شجاع الرحمان نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار لوگوں کی دہلیز پر راشن پہنچایا جارہا ہے، راشن تقسیم کے اہداف کے حصول کے لئے محنت اور لگن سے کام کیا جائے، صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا کہ منڈیوں میں نیلامی کے عمل کی مکمل مانیٹرنگ کی جائے-متعلقہ محکموں کے سیکریٹریز نے اشیاء ضروریہ کی دستیابی،سپلائی، مانیٹرنگ اور دیگر امور پر بریفنگ دی، اجلاس کو بتایا گیا کہ رمضان پیکیج کے مستحقین کا 75فیصد ڈیٹا کی تصدیق ہوچکی ہے-

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button