
اے ایس پی اقبال ٹاؤن لاہور سلیمان ظفر کی سربراہی میں مفرور اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
ٹیم کے انچارج تنزیل بٹ نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی میں 08 سال سےاے کیٹیگڑی کے مطلوب مفرور اشتہاری ملزم یاسر عرف سنی کو گرفتار کیا
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):08 سال سے اے کیٹیگری کا مفروراشتہاری ملزم گرفتارتفصیلات کے مطابق اے ایس پی اقبال ٹاؤن سلیمان ظفر کی سربراہی میں مفرور اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ایس ایچ او اقبال ٹاؤن آصف مانگٹ اور اقبال ٹاؤن اشتہاریوں کو پکڑنے والی ٹیم کے انچارج تنزیل بٹ نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی میں 08 سال سےاے کیٹیگڑی کے مطلوب مفرور اشتہاری ملزم یاسر عرف سنی کو گرفتار کیامفرور ملزم نارووال پولیس کو مطلوب تھامفرور اشتہاری ملزم یاسر عرصہ 08 سال سے روپوش تھا۔مفرور ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سےگرفتارکیاگیااشتہاری ملزم مختلف شہروں میں نام اور بھیس بدل کر رہتا رہامفرور اشتہاری کے خلاف قتل۔اقدام قتل۔مدعی کے گھر پر دھاوا۔لڑائی جھگڑے کی دفعات کے تحت مقدمات درج تھےمفرور ملزم نے مدعی مقدمہ کے گھر جا کر تشدد کیا بعد ازاں گھر سے باہر چوک میں ٔلیجا کر شہری کو گولیاں کا نشانہ بنایامفرور ملزم علاقہ میں خوف و دہشت کی علامت سمجھا جاتا تھامفرور اشتہاری ملزم یاسر کو گرفتار کرکے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیاایس پی اقبال ٹاؤن محمد عثمان ٹیپو نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او آصف مانگٹ و پولیس ٹیم کو شاباش دی