
ڈی جی ایل ڈی اے عامر احمد خان کی ہدایت پرکمرشل فیس نادہندگان اور غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف آپریشن
ایل ڈی اے کے شعبہ ٹاﺅن پلاننگ زون ٹو کے عملے نے چیف ٹاو ن پلانر شکیل انجم منہاس اور ڈائریکٹر ٹاو ن پلاننگ سلمان محفوظ کی نگرانی میں سبزہ زار ، ملتان روڈ، علامہ اقبال ٹاو ن میں کارروائی کر کے 10 املاک سربمہراور غیر قانونی تعمیرات پر 18املاک مسمار کردیں
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عامر احمد خان کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں کا کمرشلایزیشن فیس کے نادہندگان اورغیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔ ایل ڈی اے کے شعبہ ٹاﺅن پلاننگ زون ٹو کے عملے نے چیف ٹاو ن پلانر شکیل انجم منہاس اور ڈائریکٹر ٹاو ن پلاننگ سلمان محفوظ کی نگرانی میں سبزہ زار ، ملتان روڈ، علامہ اقبال ٹاو ن میں کارروائی کر کے 10 املاک سربمہراور غیر قانونی تعمیرات پر 18املاک مسمار کردیں۔ کمرشلائزیشن فیس کی عدم ادائیگی پر مختلف مقامات پر 10املاک سر بمہر کی گئیںاورہما بلاک اور رچنا بلاک اقبال ٹاﺅن میں آٹھ غیر قانونی دکانیں مسمار کر دی گئیں۔ملتان روڈ پر قائم غیر قانونی کیفے، کھاڑک سٹاپ کے قریب دکانیں مسمار کر دی گئیں۔سبزاہ زار پی بلاک غیر قانونی تعمیرات پر 4 دکانیں اور ایک ان ڈور سپورٹس ہال مسمار کیاگیا۔سبزاہ زار سی بلاک میں غیر قانونی تعمیرات پر 2 دکانیں مسمار کر دی گئیں۔بار بار نوٹسز جاری کرنے کے باوجود قابل عمل اقدامات نہ کرنے پر ان عمارتوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔