آپامنزہ جاویدکالمز

وقت کے ساتھ چلنا سیکھیں…منزہ جاوید. اسلام آباد

اب چھوٹی جماعت کے طالب-علم کے پاس اتنا علم ہے جتنا ہمارے وقت میں دس پڑھنے والے کے پاس بھی نہیں تھا. آج کل کے بچے ماشاءاللہ بہت ذہین ہیں.

جیسا کہ ہم دیکھ رہے ہیں علم پہلے سے زیادہ ہو گیا ہے آگاہی بہت زیادہ ھو گئی ہے موبائل کی ایجاد نے گھر گھر علم کے جاننے کے آگاہی کے دروازے کھول دیے ہیں.
اب چھوٹی جماعت کے طالب-علم کے پاس اتنا علم ہے جتنا ہمارے وقت میں دس پڑھنے والے کے پاس بھی نہیں تھا. آج کل کے بچے ماشاءاللہ بہت ذہین ہیں.
پس انکو ترقی کرنے کی راہیں نہیں مل رہی انکے پاس سہولتیں نہیں کہ اپنے علم کو بروکار لا سکیں. آج کل کے دور کو سمجھتے ہوۓ دور حاضر کی ضروریات کو سمجھتے ہوۓ والدین کو چاہیے اپنے بچوں کا ساتھ دیں انکو اس زمانے کا مقابلہ کرنے کے لیے مختلف زبانیں سکھائیں الحمدللہ مادری زبان سب بچے جانتے اور بولتے ہیں ہم سب کو اپنی اپنی مادری زبان پر فخر ہونا چاہیے اور شرم محسوس کیے بغیر آپس میں اپنی مادری زبان میں ہی بات کرنی چاہیے لیکن دنیا کا مقابلہ کرنے اور ترقی کرنے کے لیے ہمیں دوسری زبانوں پر بھی عبور حاصل کرنا چاہیے انگریزی تو اب ہر اسکول میں پڑھائی جاتی ہے وہ تو اب بچوں کے لیے مشکل نہیں رہی لیکن دنیا میں آگے بڑھنے کے لیے آپ کو صرف ایک زبان کی ضرورت نہیں پڑے گی آپ کو دو تین ایسی اور زبانوں کو بھی سیکھنا ہے اور اپنے اندر ایک ہنر مند انسان کو جگانا ہے آج کل لیکڑاک میڈیا کا زمانہ ہے تو آپ کو کمپیوٹر سافٹویئر پر توجہ دینی ہے اسے جاننا ہے ترقی کے دروازے خود کھولنے ہیں جو علم ملے اسے سیکھتے رہیں کسی علم کسی ہنر کو کمتر مت سمجھیں علم اور ہنر جتنا بھی سیکھیں کم ہے ہاں جہاں ہمارے نوجوان خود علم اور ہنر سکھیں وہاں اپنی بہنوں بیٹیوں کو بھی ہر ہنر اور علم سکھائیں اب وہ پہلے والا وقت نہیں کہ ایک آدمی کماۓ اور سارا گھر کھاۓ سارے گھر کا بوجھ ایک کمانے والے پر ڈالا جائے کسی ہنر کسی تعلیم پر یہ آویزاں نہیں کہ یہ ہنر یہ علم مرد کے لیے ہے یا عورت کے لیے اپنے گھر کی عورت کو ہر فن مولا کریں گاڑی چلانا بائیک چلانا ساٹیکل چلانا لازمی سکھائیں چاہیے ساری زندگی سفر میں آپ خود یہ کام کریں لیکن اچھے برے وقت کے لیے اسے تیار رکھیں کے ضرورت کے وقت وہ آپکی یا اپنی مدد کر سکے گھر میں سوئچ تبدیل کرنا گیزر چلانا گیس کا میڑ بجلی کا میڑ کہاں سے بند کرتے ہیں کیسے کھولتے ہیں گھر کی عورت کو پتہ ھونا چاہیے.. ماں سے لے کر دادی نانی کو فون استعمال کرنا ایمرجینسی فون ملانا آنا چاہیے
گھر میں بڑوں میں بیٹھیں تو کوشش کریں اپنی مادری زبان میں بات کریں لیکن جب کوئی نئ ز بان سکھیں تو گاہے بگاۓ باتوں باتوں میں اسکا استعمال کریں بار بار اسکا مطلب بتائیں اگر روزانہ ایک لفظ بھی آپ گھر میں نئ زبان کا بولی سکھائیں تو سال بھر میں کچھ نہ کچھ گھر کے سارے افراد سیکھ چکے ھونگے اپنے گھر کے افراد کی تربیت سب ملکر کریں ایک دوسرے کو کچھ نہ کچھ سکھاتے رہیں. پہلے وقتوں میں بھی مرد اپنے گھر کی عورتوں کو جرات بہادری سے زندگی بسر کرنا سکھاتے تھے انکو گڑ سواری تلوار چلانا آتی تھی اپنے ساتھ ساتھ اپنی عورتوں کو بھی مضبوط کریں کہ بوقت ضرورت وہ اپنی مدد آپ کر سکیں. اپنے گھر کے ہر فرد کو ایک فوجی کی طرح تربیت کریں. یہ زندگی جنگ کی طرح ہی ھوتی جارہی ہے ویسے بھی اپنی حفاطت کرنا کوئی گناہ نہیں تو ہر فن مولا بنیں اور اپنی بہنوں اور بیٹیوں کو بھی ہر فن مولا بنائیں.
گھر کے ہر فرد کو معلوم ھونا چاہیے. گھر میں آگ لگ جاۓ تو کس نمبر پر فون کرنا ہے
گیس لیک ہو تو کیا کرنا ہے ایمرجنسی کوئی آ پڑی ہے تو اس ہیلپ لائن پر فون کرنا ہے کہنے کو یہ معمولی سے کام ہیں لیکن یہ بہت ضروری ہیں
آپ کا فون لاک ہے تو ایمرجنسی کوئ آپ کے ساتھ ھو جاۓ تو کس نمبر پر کوئ آپکے گھر والوں سے رابطہ کرے وہ نمبر لاک کے باہر رکھیں آپکے فون کا پاسورڈ کوڈ نمبر آپکے میاں. بیوی بچوں کو علم ہونا چاہیے. یعنی گھر میں ایک دوسرے کے فون کے کوڈ نمبر معلوم ہونے چاہیں بےشک آپ کبھی کسی کے فون کو إجازات کے بغیر نہ کھولیں لیکن ایمرجنسی میں کھولنا پڑے تو کھول سکیں.
اسی طرح آپ گھر سے باہر ہیں تو گھر والوں کو علم ہونا چاہیے آپ کس جگہ پے ہیں انکو اپنے لوکیشن سینڈ کیجیئے یاد رکھیں آپکا آپ کے گھر والوں سے زیادہ خیر خواہ کوئ بھی نہیں. اپنے گھر والوں پر اعتبار اور اعتماد رکھا کریں. چاہیے سارا دن آپ باہر گزاریں لیکن شام میں ایک وقت رکھیں جب آپ اپنی فیملی کے ساتھ باتیں کریں سب اکٹھے بیٹھیں اپنی فیملی کو جوڑ کر رکھیں جہاں ہمیں علم اور ہنر کی ضرورت ہے وہی ہمیں اپنی اپنی ذمہ داریوں کا جاننا بھی ضروری ہے ترقی کیجیئے علم میں ہنر میں اور محبت خلوص میں بھی ترقی کرنی ہے اپنے گھر کے سارے افراد کو ساتھ لے کر چلنا ہے اگر نوجوان سمجھتے ہیــــــــں کہ والدین اس وقت کو اس دور کی ضرورت کو سمجھ نہیں رہے تو نوجوان محبت سے انکو سمجھائیں اس وقت کی کیا ضروریات ہیں ہم کیسے آگے بڑھ سکتے ہیں
علم زیادہ ہے آج کل کے نوجوان ماشاءاللہ ڈگریوں کے ڈھیر لگائیے ہوۓ ہیں لیکن افسوس ہمارے ملک میں اچھی جاب نہیں مل رہی تو نوجوان آپ نے اسکا حل نکالنا ہے کچھ دوست ملکر ٹیوشن سینٹر کھول لیں میتھ کیمسڑی فریکس ایسے مضامین ہیں جن کے لیے بچوں کو ٹیوشن کی ضرورت پڑتی ہے چلتی پھرتی دکانیں لگائیں برگ چپس وغیرہ کی. سبزی پھل. جوتے کپڑے سٹیشنری بیگ سکارف جرابیں سوئیٹر کا سامان.رکھیں چلتی پھرتی دکان کا فائدہ یہ ہے کہ آپ کو جگہ کا کرایہ نہیں دینا پڑے گا کوشش کریں ان چلتی پھرتی دکانوں پے وہ سامان رکھیں جسکے خراب ھونے کا اندیشہ نہ ھو….
نوجوانوں کو آگے بڑھ کر تبدیلی لانی ہے جو ان شاءاللہ آگے آنے والے وقت میں روشنی کا کام کرے گی.کام کریں چھوٹا بڑا جو بھی ملے حلال رزق کمانا عبادت ہے اللہ تعالیٰ سب کے لیے آسانی فرماۓ آمین

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button