لیسکو کے ریٹائرڈ ملازمین کے اعزازمیں تقریب۔پینشن پیپرز،چیکس اور تحائف تقسیم کیئے گئے۔
تمام ملازمین ہمارے لیئے قابل عزت اور محترم ہیں۔لیسکو آپ کا اپنا ادارہ ہے جس کی ترقی کے لئے آپ نے اپنے دن رات ایک کئے۔ آپ کی ریٹائرمنٹ کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ اس ادارے سے آپ کا تعلق ختم ہوگیا
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)کے ماہ فروری میں ریٹائرہونے والے ملازمین کے اعزازمیں ہیڈ کوارٹرمیں شاندار تقریب منعقد کی گئی۔ ریٹائرہونے والے ملازمین کو پنشن پیپرزاورواجبات کے چیکس دینے کی تقریب میں چیف ایگزیکٹو لیسکو شاہد حیدر،ایڈمن ڈائریکٹر میاں محمد افضل اور پبلک ریلیشن آفیسر افشاں مدثرنے شرکت کی۔چیف ایگزیکٹوشاہد حیدر نے ریٹائر ملاز مین کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ تمام ملازمین ہمارے لیئے قابل عزت اور محترم ہیں۔لیسکو آپ کا اپنا ادارہ ہے جس کی ترقی کے لئے آپ نے اپنے دن رات ایک کئے۔ آپ کی ریٹائرمنٹ کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ اس ادارے سے آپ کا تعلق ختم ہوگیا بلکہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی آپ ہمارے لئے اسی طرح عزت کے قابل ہیں اور آپ کا اور ہمارا رشتہ پہلے سے بھی ذیادہ مضبوط ہوگیا ہے۔ ایڈمن ڈائریکٹر میاں محمد افضل نے بتایا کہ ماہ فروری کے دوران کل 35ملازمین ریٹائر ہوئے جنہیں آج پینشن کی دستاویزات دی جارہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ لیسکو نے ایک بار بھر یہ ثابت کردیا کہ وہ ملازم دوست کمپنی ہے کیونکہ لیسکو وہ واحد بجلی تقسیم کار کمپنی ہے جو اپنے ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے ساتھ ہی ان کے پنشن پیپرز اور واجبات کے چیکس ان کے حوالے کرتی ہے تاکہ انہیں بعد ازاں کسی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ آخر میں لیسکو چیف کی جانب سے ملازمین کو پنشن پیپرز/چیکس اور تحائف دئیے گئے.