مشرق وسطیٰ

گراں فروشی، ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر فوری اور سخت کاروائیوں کے لیے لائحہ عمل تیار-

ڈی سی لاہور کا گراں فروشی پر قابو نہ پا سکنے والے افسران و اہلکاروں کے خلاف بھی کاروائی کا عندیہ-

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو خود روزانہ کی بنیاد پر کم سے کم 30 جگہوں کو چیک کرنے کا حکم دیا. زمینی حقائق جاننے کے لیے ڈی سی لاہور نے سیپشل برانچ اور براہ راست عوام سے مدد لینے کا فیصلہ کیا. ڈی سی لاہور نے کہا کہ سیپشل برانچ کی رپورٹ کی روشنی میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی. ڈی سی لاہورنے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو بلا کر وارننگ جاری کی. ڈی سی لاہور نے کہا کہ پرائس کنٹرول نظام کو بہتر کرنے کے لیے نمبرنگ سسٹم بھی بنا دیا ہے. ڈی سی لاہور نے کہا کہ ہر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کارکردگی کا روزانہ جائزہ لیا جائے گا اور ہم حکومتی نرخوں کی لسٹ ہر صورت آویزاں ہونی چاہیے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ ریٹ لسٹ کا نمایاں جگہ آویزاں ہونا گراں فروشی پر قابو پانے کا سب سے بنیادی اور موثر طریقہ ہے. ڈی سی لاہور نے کہا کہ ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہوں گی تو فرق نظر آئے گا. ڈی سی لاہور نے کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ شکایت کی صورت میں سوشل میڈیا کے ذریعے اطلاع دیں.

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button