کاروبار

شبر زیدی نے ملک کے ساتھ جوسلوک کیاان کو جیل میں ہونا چاہیے تھا، اسحاق ڈار

شبر زیدی نے ملک کے ساتھ جوسلوک کیا، اربوں روپے کے ری فنڈ پران کو جیل میں ہونا چاہیے تھا ،پریس کانفرنس میں حکمت عملی سے متعلق آگاہ کریں گے

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ شبر زیدی نے ملک کے ساتھ جوسلوک کیا، اربوں روپے کے ری فنڈ پران کو جیل میں ہونا چاہیے تھا ،پریس کانفرنس میں حکمت عملی سے متعلق آگاہ کریں گے۔جمعہ کے روز پارلیمنٹ ہاﺅس میںوفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے صحافی نے سوال کیا کہ موجودہ معاشی صورتحا ل پر حکومت کی کیا حکمت عملی ہے؟ جواب دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ 4بج کر 10منٹ پر پریس کانفرنس میں حکومت کی حکمت عملی کے بارے میں آگاہ کریں گے،
صحافی نے وزیر خزانہ سے پوچھا کہ کیا آج آپ استعفیٰ دینے جارہے ہیں؟ اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو میرے کام کرنے پر تکلیف ہے جس کے جواب پر صحافی نے کہا کہ شبر زیدی نے کہا ہے کہ آج آپ استعفیٰ دینے جارہے ہیں، اس پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ شبر زیدی نے ملک کے ساتھ کیسا سلوک کیا؟ اس وقت اربوں روپے کے ری فنڈ پر شبر زید ی کو جیل میں ہونا چاہیے تھا

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button