مشرق وسطیٰ

جشن بہاراں تقریبات 2023۔چل میلے نوں چلئیے/سفراء کو دعوت

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہاجشن بہاراں 2023میں شہری بھرپور شرکت کر رہے ہیں، میلہ کا سماں لگ رہا ہے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌کمشنر لاہور چوہدری محمد علی رندھاوا نے قونصل خانوں کو جشن بہاراں کی تقریبات کیلئے دعوت دی تھی جسمیں محمد علی رندھاوا کی کیتھلین گیبیلسکو ( katheleen Gibilisco)پولیٹکل و اکنامک سیکشن چیف یو ایس قونصلیٹ جنرل لاہور ، چینی قونصلر جنرل چاو شی رین ( zhao shireen) اور ایمیر اوزبے(Emir Osbey) قونصل جنرل ترکیہ کے نمائندوں سے ملاقات کی انہوں نے قونصل خانوں کو جشن بہاراں 2023 کی تقریبات میں شرکت پر خوش آمدیدکہا. کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے جشن بہاراں کے متنوع رنگارنگ پروگراموں سے آگاہ کیا.
کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہاجشن بہاراں 2023میں شہری بھرپور شرکت کر رہے ہیں، میلہ کا سماں لگ رہا ہے.جشن بہاراں لاہور کا سب سے خوبصورت ایونٹ ہے۔سب کو خوش آمدید کہتے ہیں.نگران وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر جشن بہاراں کا ایونٹ شہریوں کی بھرپور شرکت سے خوشیوں کے رنگ بکھیر رہا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button