
ماں باپ کی ننھی آرزو گھر پنہچ گئی/گھر کی رحمت لوٹ آئی
تفصیلات کے مطابق ننھی آرزو کے گھر لوٹنے پر علاقہ مکینوں نے استقبال کیااہل علاقہ نے ڈھول کی تھاپ۔گل پاشی۔پنجاب پولیس زندہ باد کے فلک شگاف نعروں کے ساتھ پولیس ٹیم اور ننھی آرزو کا استقبال کیا
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): لاہور نواں کوٹ میں 02 روز قبل 05 سالہ بچی آرزو ساجدکے اغواء کا مقدمہ درج ہوا۔ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی نے ایس پی اقبال ٹاؤن احمد زنیر چیمہ کو بچی کی بازیابی اور ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹاسک سونپاایس پی اقبال ٹاؤن احمد زنیر چیمہ نے ٹیم کے ہمراہ گوجرانوالا سے بچی کو 40 گھنٹوں میں بازیاب کروا لیا اغواء کار کو بھی گرفتار کرلیا گیا ایس ایس پی آپریشنز سید علی رضا نے مزید بتایا کہ اغواء کار 55 سالہ عبدالحمید بس اڈا جات پر مانگتا تھا ایس پی اقبال ٹاؤن احمد زنیر چیمہ کے ہمراہ اے ایس پی احمد نصراللہ ملک۔ڈی ایس پی سبزہ زار عامر ملک۔ڈی ایس پی مسلم ٹاؤن عاطف معراج۔ایس ایچ اوز۔نواں کوٹ۔وحدت کالونی۔اقبال ٹاؤن۔ملت پارک۔گلشن اقبال۔گلشن راوی۔مسلم ٹاؤن۔سب انسپکٹر رضوان۔اے ایس آئی نذیر گادھی و پولیس ٹیم نے گوجرنوالا سے بچی کو بازیاب کروایاایس پی اقبال ٹاؤن احمد زنیر چیمہ نےٹیم کے ہمراہ گوجرانوالا میں 05 تھانوں کی حدود میں ملزم کو ٹریس کیااغواء کار انتہائی شاطر مختلف جگہیں تبدیل کرتا رہا05 سالہ آرزو گھر سے باہر دوکان پر چیز لینے نکلی کہ ملزم نے اغواء کر لیانواں کوٹ پولیس کی جانب سے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کیا گیا05 سالہ آرزو کی بازیابی کیلئے سیف سٹی کیمروں۔سی سی ٹی وی کیمروں۔جدید ٹیکنالوجی سمیت پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لایا گیاایس پی اقبال ٹاؤن احمد زنیر چیمہ ٹیم کے ہمراہ بچی کو لیکر والدین کے گھر پنہچےلخت جگر کو گلے لگا کر والدین پھولے نہ سمائے’پولیس ٹیم پر پھولوں کی پتیاں نچھاور۔بیٹی کی بحفاظت واپسی پر والدین نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور ڈھیروں دعائیں دیں۔اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز سید علی رضا کا کہنا تھا کہ 05 سالہ آرزو کی بازیابی پولیس کے لیے چیلنج تھا الله پاک نے سرخرو کیا۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ۔ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی۔ایس ایس پی آپریشنز سید علی رضا نے پولیس ٹیم کو شاباش دی مبارکباد دی اور تعریفی سرٹیفیکیٹس و نقد انعام کا اعلان کیا.