مشرق وسطیٰ

پی ایچ اے اور مائلسٹون این جی او کے درمیان پارکوں میں معذوراور بزرگ افراد کیلئے وہیل چیئرز کے حوالے سے ایم او یو سائن

خدمت خلق بہترین عبادت کا درجہ رکھتی ہے۔ مائلسٹون این جی او کا پارکوں میں معذور اور بزرگ افراد کیلئے وہیل چیئرز کی فراہمی احسن اقدام ہے۔ پی ایچ اے شہریوں کیلئے پارکوں میں بہترین سہولیات کی فراہمی اقدامات کررہا ہے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ پی ایچ اے اور مائلسٹون این جی او کے درمیان پارکوں میں معذوراور بزرگ شہریوں کیلئے وہیل چیئرز کے حوالے سے ایم او یو سائن تقریب کا انعقاد کیا گیااور پی ایچ اے اور مائلسٹون این جی او کے درمیان ایم او یو سائن کیا گیا۔ تقریب میں مائلسٹون این جی او نے شہر کے بڑے پارکوں میں 50 وہیل چیئرز پی ایچ اے کو پارکوں کیلئے عطیہ کیں۔ تقریب میں ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو، صدر مائلسٹون این جی او محمد شفق، چیئر مین الکبر ٹاؤن چوہدری اورنگزیب نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی اور شرکاء تقریب سے خطاب کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر ہیڈکواٹر پی ایچ اے طارق شہزاد، ڈائریکٹر مارکیٹنگ عامر ابراہیم اور پی ایچ اے افسران سمیت نجی کالج و یونیورسٹی کے طلبہ ولینٹرز نے بھی شرکت کی۔ تقریب سے ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خدمت خلق بہترین عبادت کا درجہ رکھتی ہے۔ مائلسٹون این جی او کا پارکوں میں معذور اور بزرگ افراد کیلئے وہیل چیئرز کی فراہمی احسن اقدام ہے۔ پی ایچ اے شہریوں کیلئے پارکوں میں بہترین سہولیات کی فراہمی اقدامات کررہا ہے۔ جشن بہاراں میلے میں بھی بزرگ شہریوں اور معذور افراد کیلئے مینوئل وہیل چیئرز فراہم کریں گے۔ڈی جی پی ایچ اے مزید کہا کہ سپیشل افراد اللہ کی رحمت سے کبھی بھی نا امید نہ ہوں کیونکہ اللہ رب العزت اگر کسی سے کوئی ایک چیز لیتے ہیں تو اس کے کئی گناہ زیادہ اپنے بندوں کو نوازتے ہیں۔ انہوں نیکہا کہ پی ایچ اے بھی پارکوں میں ویل چیئرز مستحقین افراد کو فراہم کرے گا اور وہیل چیئر کو استعمال کرنے کیلئے ایک مکمل منصوبہ بنا یا ہے۔ صدر مائلسٹون این جی او محمد شفق اورچیئر مین الکبر ٹاؤن چوہدری اورنگزیب نے کہا کہ معاشر ے میں سب زیادہ سپیشل افراد توجہ کا مرکز ہیں۔ جن تک ممکن ہوا مائلسٹون خدمت کے اس سفر کو جاری رکھے گی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button