
مشرق وسطیٰ
ماحولیات کے عالمی دن پر ایل ڈی اے میں آگاہی واک کا انعقاد
واک کا مقصد ماحولیاتی تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے،واک کا انعقاد ایل ڈی اے انوائرمنٹل کنٹرول سیل کے زیر اہتمام کیا گیا۔
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پرماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر ایڈیشنل ڈی جی یو پی سید منور بخاری کی زیر قیادت ایل ڈی اے میں آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔آگاہی واک میں چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ ندیم اختر زیدی، مختلف شعبوں کے ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز و دیگر سٹاف نے شرکت کی۔واک کے شرکاءنے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ۔واک کا مقصد ماحولیاتی تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔واک کا انعقاد ایل ڈی اے انوائرمنٹل کنٹرول سیل کے زیر اہتمام کیا گیا۔دنیا بھر میں 5جون کو ماحولیات کا عالمی دن منایا جاتا ہے ۔