صحت

پنجاب بھرمیں 1169ٹریفک حادثات میں 04 ا فراد جاں بحق1271زخمی ہوئے

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (70فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌لاہور: پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1169ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 668افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔603معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔
ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (70فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔
اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 599ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور 33 مسافر 498اور178پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ290ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت322 متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد83حادثات میں 90متاثرین کے ساتھ دوسرے گجرانوالہ 78حادثات میں 77متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔
واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1271متاثرین میں 1032مرد اور243خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 218افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور677افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ380زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1050موٹرسائیکلز،67آٹو رکشے106 کاریں،32وین10مسافربسیں،27ٹرک اور112دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button