انٹرٹینمینٹ

خواتین آرٹسٹوں کا کام قابل تعریف اور متاثر کن ہے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء نازیہ جبیں

الحمراء میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے نمائش کا انعقادکیاگیا۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء نازیہ جبیں نے بچیوں کے ہمراہ نمائش کا افتتاح کیا۔ نازیہ جبیں کی نمائش میں آویزاں فن پاروں میں گہری دلچسپی لی۔ خواتین زندگی کے دیگر شعبوں کے طرح مصوری کے میدان میں نام پیدا کر رہی ہیں۔ سربراہ الحمراء

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے نمائش کا انعقادکیاگیا۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء نازیہ جبیں نے بچیوں کے ہمراہ نمائش کا افتتاح کیا۔نازیہ جبیں کی نمائش میں آویزاں فن پاروں میں گہری دلچسپی لی۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پلاک بینش فاطمہ،ڈپٹی سیکرٹری صدف فاطمہ،نامور آرٹسٹ ذوالفقار علی زلفی و دیگر نے بھی شرکت کی۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء نازیہ جبیں نے اس موقع پر کہا کہ نمائش میں آویزاں خواتین آرٹسٹوں کا کام بے پناہ تخلیقی، معیاری اور حقیت پر مبنی ہے،آرٹ کے میدان میں لڑکیوں کی بہت بڑی تعداد کا ہونا خوش آئند ہے،مصوری خیالات کے اظہار کا ذریعہ اور انسانی ضرورت ہے۔ نمائش میں نامور آرٹسٹوں ملیحہ آغا، راحت نوید مسعود، شاہدہ منظور،نائلہ عامر،شہلا فاروق ودیگر آرٹسٹوں کا کام آویزاں کیا گیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button