مشرق وسطیٰ

آج صرف نرسنگ سٹاف کی خدمات اور بہترین کردار کو خراج تحسین پیش کرنے آیا ہوں۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی پی آئی سی آمد۔خواتین ڈاکٹرز اور نرسنگ سٹاف کو گلدستے پیش کئے۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی پی آئی سی آمد۔خواتین ڈاکٹرز اور نرسنگ سٹاف کو گلدستے پیش کئے۔
ا کمشنر لاہور چودھری محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ خواتین ہر شعبہ زندگی میں متحرک اور راہنما کردار ادا کررہی ہیں لیکن آج صرف آپکی خدمات اور بہترین کردار کو خراج تحسین پیش کرنے آیا ہوں. پورے پنجاب سے پی آئی سی میں امراض قلب میں مبتلا مریض آتے ہیں شفایاب ہوتے ہیں جسمیں اپ خواتین کا کردار بہت اہمیت رکھتا ھے.
اپنے پیغام میں کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا کہنا تھا کہ ترقی یافتہ معاشرے خواتین کو تعلیم، ترقی اور آگے بڑھنے کے یکساں موقع فراہم کرتے ہیں، عالمی یوم خواتین پر اے پی ایس کی شہید اور بہادر خواتین اساتذہ کو سلام پیش کرتا ہوں۔ہر شعبہ زندگی میں خواتین کی خدمات اور صلاحیتوں نے اپنی اہمیت تسلیم کرائی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جشن بہاراں کے سلسلے میں یوم خواتین پر ویمن مشاعرہ اور ویمن آن وہیلز تقریبات ہورہی ہیں، اسلامی تاریخ اور قیام پاکستان کی تاریخ کے سنہرے باب خواتین کے کردار سے تشکیل پائے ہیں، سیاست، کھیلوں، معاشیات، سائنس، طب و دیگر شعبوں میں پاکستانی خواتین کا کردار برابری کا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button