خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے ڈپٹی کمشنرلاہور رافعہ حیدر کاپیغام۔
آج خواتین کی معاشی، معاشرتی، سماجی اور سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے, ہر بچہ سکول میں '' خصوصی مہم میں بچوں خصوصا لڑکیوں کوسکول لانے پر کام کیا جائے گ
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے ڈپٹی کمشنرلاہور رافعہ حیدر نے اہم پیغام دیا۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ آج خواتین کی معاشی، معاشرتی، سماجی اور سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ میں آج کے دن پاکستان کی تعمیر و ترقی میں حصہ ڈالنے والی خواتین کو سلام پیش کرتی ہوں اورلاہورکی انتظامی تاریخ کی دوسری خاتون ڈپٹی کمشنر ہوناباعث فخر سمجھتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں عزم کرتی ہوں کہ خواتین کو زندگی کے ہر شعبے میں آگے لانے کے لیے اپنا کردار ادا کروں گی۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ ”ہر بچہ سکول میں ” خصوصی مہم میں بچوں خصوصا لڑکیوں کوسکول لانے پر کام کیا جائے گا اورتعلیم کے ساتھ خواتین کو ہنر سکھانے کے لیے بھی جامع آگاہی پروگرام لا رہے ہیں اورخواتین کے سماجی تحفظ کے لیے تمام محکموں کے ساتھ مل کر اداروں کو منظم اور مضبوط کریں گے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ ”ضروری نہیں روشنیاں چراغوں سے ہوں، بیٹیاں بھی گھر میں اجالا کرتی ہیں ”۔