مشرق وسطیٰ

پولیس میں خدمات انجام دینے والی خواتین ہمارا فخر ہیں

آج کی عورت پہلے سے کہیں زیادہ باشعور،باہمت اور بااختیار ہے، لاہور پولیس شہدا اور غازیوں کی بہادر ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کو سلام پیش کرتی ہے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ آج کی عورت پہلے سے کہیں زیادہ باشعور،باہمت اور بااختیار ہے، لاہور پولیس شہدا اور غازیوں کی بہادر ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔
سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ عالمی یوم خواتین پر خواتین سےجنسی ہراسگی زیادتی،تشدد کےخلاف بھرپور جدوجہد کا عزم دہراتے ہیں، لاہور پولیس کے تمام شعبوں میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہی ہیں، لاہور پولیس میں خدمات انجام دینے والی خواتین ہمارا فخر اور قیمتی اثاثہ ہیں، لیڈیز پولیس افسران اور اہلکار کا لا اینڈ آرڈر،کرائم کنٹرول اور کمیونٹی پولیسنگ میں شاندار کردار ہے۔
بلال صدیق کمیانہ نے مزید کہا کہ پائیدار معاشی و معاشرتی ترقی کے لئےخواتین کو مساوی مواقع، سازگار ماحول کی فراہمی ناگزیر ہے، خواتین کے خلاف جرائم کی صورت میں فوری ایف آئی آرز کا اندراج اور مجرموں کی گرفتاری یقینی بنا رہے ہیں، خواتین کی داد رسی کے لئے وویمن سیفٹی ایپ،ہیلپ لائن 1242،اینٹی وویمن ہراسمنٹ اینڈ وائیلنس سیل متحرک ہیں، لاہور پولیس میں ڈیوٹی انجام دینے والے خواتین کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button