کاروبار
تجارت ڈالر ایک بار پھر اڑان بھرنے لگا،روپے کی بے قدری جاری
روپے کی مسلسل پستی کا سلسلہ جاری ہے، امریکی کرنسی کی قیمت ایک بار پھر بڑھنے لگی۔
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):تفصیلات کےمطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 13 پیسے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد امریکی کرنسی 279 روپے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 87 پیسے پر بند ہوا تھا۔
رپورٹ کےمطابق اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت بڑھی ہے، 1 روپے 50 پیسے اضافے کے بعد امریکی کرنسی 280 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہی ہے۔دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکس چینج میں بھی مثبت رجحان نظر آ رہا ہے،100 انڈیکس 141 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 41 ہزار 476 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔