اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

عمران خان کے ریلی ختم کرنے کے اعلان کے بعد بھی پولیس اور کارکنان میں جھڑپیں

پولیس کی جانب سے کریک ڈاؤن کے بعد عمران خان نے ریلی ختم کرنے کا اعلان کیا تو مشتعل کارکنوں نے زبردستی پولیس کی لگائی رکاوٹیں ہٹانے کی کوشش کی جس کے بعد کارکنوں اور پولیس کے درمیان ایک مرتبہ پھر تصادم شروع ہو گیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے کارکنوں کو گھروں کو لوٹ جانے کی ہدایت کے باوجود ابھی تک کارکنان کی بڑی تعداد زمان پارک کے باہر موجود ہے۔
پولیس کی جانب سے کریک ڈاؤن کے بعد عمران خان نے ریلی ختم کرنے کا اعلان کیا تو مشتعل کارکنوں نے زبردستی پولیس کی لگائی رکاوٹیں ہٹانے کی کوشش کی جس کے بعد کارکنوں اور پولیس کے درمیان ایک مرتبہ پھر تصادم شروع ہو گیا۔
پولیس نے دونوں اطراف سے شیلنگ شروع کی تو کارکنوں نے بھی پتھراؤ کیا۔
زمان پارک کو جانے والے تمام راستے بدستور بند ہیں اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ پی ٹی آئی کے کارکنان اس وقت عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر موجود ہیں اور نعرے لگا رہے ہیں۔
پولیس اور پی ٹی آئی کے کارکنان کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ان کے افراد زخمی ہوئے ہیں۔
Urdu News
March 8, 2023 19:38 GMT+5
تقریباً ایک گھنٹہ پہلے
تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ عمران خان تو عدالت آنے کو تیار بیٹھے ہیں۔ زمان پارک کے باہر کرفیو جیسی صورتحال ہے۔‘
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’عمران خان کی جان کو خطرہ ہے۔ سکیورٹی کی درخواست تین روز پہلے دائر کی مگر ابھی تک سماعت کے لیے مقرر نہیں ہوئی۔‘
شبلی فراز نے بتایا کہ ’آج اعتراض بھی ختم کر دیا مگر آج بھی سماعت کے لیے مقرر نہیں ہوئی۔‘
Urdu News
March 8, 2023 18:53 GMT+5
تقریباً ایک گھنٹہ پہلے
تحریک انصاف کی تمام درخواستیں آج سماعت کے لیے مقرر نہ ہوسکیں
ایڈیشنل رجسٹرار کے مطابق ’عدالتی وقت ختم ہونے پر درخواستیں سماعت کے لیے مقرر نہیں ہوئیں۔‘
Urdu News
March 8, 2023 18:39 GMT+5
تقریباً 2 گھنٹے پہلے
زمان پارک میں تحریک انصاف کے کارکنوں پر پولیس کی جانب سے ایک بار پھر شیلنگ شروع ہو گئی ہے۔ شیلنگ کارکنان کی جناب سے کنٹینر ہٹانے اور رکاوٹیں توڑنے پر شروع ہوئی۔
Urdu News
March 8, 2023 18:14 GMT+5
تقریباً 2 گھنٹے پہلے
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ’کارکن کسی قسم کے انتشار کا حصہ نہ بنیں تاکہ اِنہیں الیکشن سے بھاگنے کا موقع نہ ملے۔‘
بدھ کو لاہور سے ویڈیو خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ’الیکشن سے بھاگنے کے لیے اس قسم کے حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔‘
’میں اپنے ججز سے کہتا ہوں کہ ’قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔ آپ ملک کی خاطر تقسیم نہ ہوں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’آپ کوئی ایسی چیز نہ کریں جس سے آئین، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کمزور ہو۔‘
سابق وزیراعظم نے کہا کہ ’میں وکلا کمیونٹی سے کہتا ہوں کہ آپ قانون کی حکمرانی کے ساتھ کھڑے ہوں۔ آپ کھڑے نہیں ہوں گے تو ملک میں جنگل کا قانون آجائے گا۔‘
Urdu News
March 8, 2023 17:50 GMT+5
تقریباً 3 گھنٹے پہلے
عمران خان کی تین مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں لاہور ہائی کورٹ میں دائر
درخواستوں میں 15 دن کی حفاظتی ضمانت کی استدعا کی ہے
تھانہ رمنا کے دو اور کوئٹہ کے ایک مقدمے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی گئی ہے
درخواست ضمانتیں بیرسٹر سلمان صفدر کی وساطت سے دائر کی گئی ہیں
درخواستوں میں موقف اپنایا گیا ہے کہ متعلقہ عدالت میں پیشی کے لیے حفاظتی ضمانت دی جائے۔
Urdu News
March 8, 2023 17:21 GMT+5
تقریباً 3 گھنٹے پہلے
سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ’جو کچھ یہ نگران حکومت کر رہی ہے وہ قانون کی حکمرانی، ہمارے آئین اورجمہوریت پر ایک حملہ ہے۔‘
منگل کو اپنی ٹویٹ میں عمران خان نے کہا کہ ’سب سے بڑھ کر اگر ایک مرتبہ سپریم کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دیے جائیں تو باقی محض جنگل کا قانون ہی بچتا ہے۔‘
انہوں نے لکھا کہ ’پنجاب کی نگران حکومت ہماری طےشدہ ریلی رکوانے کے لیے پوری ڈھٹائی سےسپریم کورٹ کی توہین کی راہ پر چلتے ہوئے کس قانون کے تحت غیرمسلح کارکنان کو پولیس کےذریعے بدترین تشدد کا نشانہ بنارہی ہے؟‘
عمران خان نے کہا کہ نگران حکومت کےذمّے محض انتخابات کا آزادانہ و شفاف انعقاد ہے۔ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے صدرِمملکت کو تاریخ کے اعلان کی ہدایت کرتے ہوئے 90 روز میں پنجاب اور پختونخوا میں انتخابات کے انعقاد کا حکم دیا۔اس انتخاب میں بمشکل 55 روز باقی تھے جب تحریک انصاف نے لاہور میں اپنی انتخابی ریلی کے انعقاد کی تیاری کی۔‘
Urdu News
March 8, 2023 17:11 GMT+5
24 منٹ پہلے
تحریک انصاف کی ریلی کو روکنے کے لیے لاہور میں پولیس زمان پارک کے علاقے کو چاروں طرف سے کنٹینر لگا کر سیل کر رکھا ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بدھ کے روز انتخابی مہم کے آغاز کا اعلان کر رکھا تھا جبکہ اس ریلی کو عدلیہ بچاؤ ریلی کا بھی نام دیا گیا۔
جیسے ہی کارکنان مقررہ وقت پر زمان پارک پہنچنا شروع ہوئے پولیس نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے کارکنوں کو جمع ہونے سے روک دیا۔

مال روڑ سے زمان پارک کی طرف جانے والے راستے پر پولیس نے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن، آنسو گیس اور لاٹھی چارج کیا گیا۔
پولیس کے ساتھ جھڑپ میں درجنوں کارکنوں کو حراست میں بھی لیا گیا۔
Urdu News
March 8, 2023 19:38 GMT+5
تقریباً 2 گھنٹے پہلے
لاہور میں تحریک انصاف کی ریلی روکنے کے لیے پولیس نے زمان پارک کے علاقے کو چاروں طرف سے بند کر دیا ہے۔ مرکزی شاہراہوں پر کنٹینرز لگا کر ٹریفک روک دی گئی ہے جبکہ ہزاروں پولیس اہلکار تعینات ہیں۔
اس سے قبل ضلعی حکومت نے کسی بھی طرح کے اجتماع پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کر دی تھی۔ تحریک انصاف نے ریلی کا وقت دوپہر ایک بجے مقرر کیا تھا جو بعد میں دو بجے کر دیا گیا۔
اس دوران کئی گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئیں۔ دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے عمران خان نے پارٹی رہنماوں کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دفعہ 144 کی پابندی کو عدالت میں میں چیلنج کیا جائے گا۔ ابھی تک تحریک انصاف کی ریلی کا آغاذ نہیں ہو سکا۔ خیال رہے کہ اس ریلی کی قیادت خود عمران خان نے کرنا تھی۔
Urdu News
March 8, 2023 17:36 GMT+5
تقریباً 5 گھنٹے پہلے
تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ’زمان پارک کی طرف سے آنے جانے والے تمام راستوں کو پولیس کی طرف سے بند کرنا حکومت کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے۔‘
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’خواتین کارکنان پر واٹر کینن کا استعمال کرنا قابل مذمت ہے۔‘
Urdu News
March 8, 2023 15:12 GMT+5
تقریباً 5 گھنٹے پہلے
وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ ’عمرانی ٹولہ کسی قانون کو خاطر میں نہیں لاتا، یہ آدمی اپنی فتنہ گردی سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔‘
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ13 اگر مارچ کو عمران خان عدالت میں پیش نہ ہوئے تو آئین کا تقاضا ہے کہ انہیں ریلیف نہ دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ’ہمیں عدالتوں سے جو رویہ ملتا رہا وہ سب کے سامنے ہے۔ ریلیف بنتا ہو یا نہ بنتا ہو، عمران خان کو ریلیف مل جاتا ہے۔‘
رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ’مزید ریلیف دیا گیا تو عدلیہ کی غیرجانبداری پر حرف آئے گا۔‘
Urdu News
March 8, 2023 14:44 GMT+5
تقریباً 6 گھنٹے پہلے
تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’ہمارے کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ عمران خان نے اپنی وکلا ٹیم کو طلب کرلیا ہے۔ تمام وکلا کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعلٰی نے توہین عدالت کی ہے۔‘
Urdu News
March 8, 2023 14:29 GMT+5
تقریباً 6 گھنٹے پہلے
دفعہ 144 کی خلاف ورزی، کارکنوں کی گرفتاریاں
دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر لاہور میں پولیس نے تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کر دی ہیں
پولیس کا کہنا ہے کہ زمان پارک کینال روڈ سے کارکنوں کو حراست میں لیا جا رہا ہے
Urdu News
March 8, 2023 14:15 GMT+5
تقریباً 6 گھنٹے پہلے
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ زمان پارک کو چاروں طرف سے بند کر دیا گیا ہے۔ مجھے عمران خان نے کہا کہ میرے ساتھ چلنا، میری گاڑی بھی پکڑ لی گئی۔ میں پیدل عمران خان کے گھر پہنچا ہوں۔‘
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ یہ الیکشن ون سائیڈڈ ہے۔ اگر الیکشن کے پہلے دن ان کی یہ نیت ہے تو پتہ چل رہا ہے کہ یہ الیکشن نہیں کروائیں گے۔ یہ ہتھکنڈے بتاتے ہیں کہ ان کی الیکشن کی نیت نہیں۔‘
Urdu News
March 8, 2023 14:12 GMT+5
تقریباً 6 گھنٹے پہلے
حکومت کی جانب سے دفعہ 144 کا لاہور میں نفاذ
چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی کے سینیئر رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس طلب کر لیا
اجلاس میں ریلی کے روٹ اور ریلی نکالنے پر مشاورت کی جائے گی
Urdu News
March 8, 2023 14:04 GMT+5
تقریباً 6 گھنٹے پہلے
تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’دفعہ 144 کے بعد ریلی نکالنی ہے یا نہیں مشاورت جاری ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ریلی میں شرکت کرنے والے کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ آج الیکشن کمیشن نے آج شیڈول جاری کرنا ہے اور یہ حکومت سیاسی سرگرمیوں پر پابندی لگا رہی ہے۔‘
انہوں نے بتایا کہ عمران خان سے مشاورتی عمل جاری ہے۔ سپریم کورٹ سے اپیل کرتے ہیں کہ موجودہ حکومت کی جانب سے غیر قانونی آرڈر پر ایکشن لے۔‘
پی ٹی آئی رہنما مسرت چیمہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ’یہ سارا کچھ کسی سے ڈکٹیشن لے کر کیا جا رہا ہے۔ ہماری خواتین کو ہراساں کیا گیا ان کو زبردستی پولیس وین میں بھی بٹھانے کی کوشش کی گئی۔‘
Urdu News
March 8, 2023 14:04 GMT+5
تقریباً 7 گھنٹے پہلے
پنجاب حکومت نے لاہور میں جلسے اور ریلی پر پابندی عائد کر دی
محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور میں جلسہ، جلوس اور ریلی پر پابندی عائد کر دی ہے۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق لاہور میں احتجاج، دھرنے اور مظاہروں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
پابندی کا نفاذ آج سے شروع ہو گا جو آئندہ سات روز تک جاری رہے گی۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق پابندی لاہور میں ٹریفک اور سکیورٹی کی خراب صورتحال کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف نے آج لاہور میں عمران خان کی قیادت میں ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا۔
تاہم پولیس نے زمان پارک جانے والے راستے بند کرنا شروع کر دیے ہیں۔ مال روڈ سے کینال کی جانب راستے کو بند کر دیا گیاہے۔
پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہے اور ریلی میں شرکت کے لیے آنے والوں کو بھی گزرنے کی اجازت نہیں ہے۔
Urdu News
March 8, 2023 13:14 GMT+5
تقریباً 8 گھنٹے پہلے
پاکستان تحریک انصاف نے آج لاہور میں ریلی کے لیے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ عمران خان بلٹ پروف گاڑی میں قیادت کریں گے۔
اس موقع پر عمران خان کی ذاتی سکیورٹی کے علاوہ جیمرز والی گاڑیاں بھی ان کے ساتھ چلیں گی۔
دوپہر ایک بجے زمان پارک سے شروع ہونے والی ریلی داتا دربار پر اختتام پذیر ہو گی۔
ریلی کی شرکت کے لیے کارکنوں کی زمان پارک آمد کا سلسلہ جاری ہے جن میں بڑی تعداد میں خواتین بھی شامل ہیں۔
ریلی کے میں شریک قائدین کے لیے ایک خصوصی کنٹینر بھی تیار کیا گیا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button