ڈیجیٹل مردم شماری کا پہلا مرحلہ قبل از وقت مکمل کر لیا: ڈی سی لاہور
تحصیل سٹی 1لاکھ 24 ہزار 982، کینٹ کے 34 ہزار 460 گھروں کی مارکنگ کی گئی،کنٹونمنٹ کے 33 ہزار 261، والٹن کے 53 ہزار128، ماڈل ٹاؤن 2 لاکھ 12 ہزار611 گھرمارک کیے گئے۔ شالیمار ٹاؤن کے 1 لاکھ 88 ہزار649، رائے ونڈ کے 1 لاکھ22 ہزار 135 گھروں کی مارکنگ مکمل کی گئی
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا ضلع لاہور ڈیجیٹل مردم شماری میں سب سے آگے، ہاؤس مارکنگ کا پہلا مرحلہ قبل از وقت مکمل کر لیا، دوسرے مرحلے کا ٹارگٹ بھی 50 فیصد سے زائد حاصل کر لیا گیا۔
ڈی سی رافعہ حیدر نے فیلڈ میں ٹیموں کا جائزہ لیا، تمام عملے اور اے سیز کو محنت پر شاباش دی۔
ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں لاہور کے تمام سات بلاکس میں ہدف حاصل کرنے پر ٹیمیں شاباش کی مستحق ہیں۔ تحصیل سٹی 1لاکھ 24 ہزار 982، کینٹ کے 34 ہزار 460 گھروں کی مارکنگ کی گئی،کنٹونمنٹ کے 33 ہزار 261، والٹن کے 53 ہزار128، ماڈل ٹاؤن 2 لاکھ 12 ہزار611 گھرمارک کیے گئے۔ شالیمار ٹاؤن کے 1 لاکھ 88 ہزار649، رائے ونڈ کے 1 لاکھ22 ہزار 135 گھروں کی مارکنگ مکمل کی گئی۔
رافعہ حیدر کا مزید کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں اب تک تحصیل سٹی کے 78ہزار 56 گھروں میں سے 71 فیصد کی مارکنگ مکمل کر لی گئی ہے، تحصیل کینٹ کے 49 ہزار 344 گھروں میں سے 68 فیصد گھروں کی مارکنگ ہو چکی ہے۔
ڈی سی لاہورکا کہنا ہے کہ کنٹونمنٹ کے 40 ہزار 930 میں سے 70 فیصد، والٹن کے 35 ہزار 320 میں سے 67 فیصد ، تحصیل ماڈل ٹاؤن کے 1لاکھ 66 ہزار 521 میں سے 77 فیصد ، شالیمار سے 1 لاکھ 50 ہزار 331 سے 83 فیصد کی مارکنگ مکمل ہوگئی، تحصیل رائے ونڈ میں 82 ہزار 853 میں سے 88 فیصد کے اعدادوشمار جمع کر لیے گئے۔
ڈی سی لاہور نے اے سیز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری پر مامور ٹیموں کی سہولت اور سکیورٹی یقینی بنائی جائے