اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

عمران خان نے نوجوانوں کو ایندھن بنایا، یوتھ کا کام صرف ڈنڈے کھانا نہیں: مریم نواز

جمعرات کو لاہور میں پارٹی کی تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ریلی کی کال دی اور ورکرز اور نوجوانوں کو ایندھن بنایا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نوجوانوں کا کام صرف جلسوں میں جا کر نعرے لگانا یا ڈنڈے کھانا نہیں ہے بلکہ قومی فیصلوں میں ان کا ہاتھ ہونا چاہیے۔
جمعرات کو لاہور میں پارٹی کی تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ریلی کی کال دی اور ورکرز اور نوجوانوں کو ایندھن بنایا۔
انہوں نے ہلاک ہونے والے پی ٹی آئی ورکر علی بلال کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’موت کی تحقیقات ہونی چاہیے لیکن لیکن کیا اس بات کا جواب نوجوانوں کو نہیں مانگنا چاہیے کہ دنیا کی ایسی کونسی مہم یا تحریک ہے کہ جونوانوں کو ڈنڈے کھانے کے لیے آگے کر دیں۔‘
مریم نواز نے کہا کہ قومی فیصلوں میں نوجوانوں کا بھی ہاتھ ہونا چاہیے انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ ملکی مسائل کیا ہیں اور ان کا حل کیا ہے۔
’نوجوانوں کا کام صرف جلسوں میں جا کر نعرے لگانا، ڈنڈے اور مار کھانا نہیں ہے، بلکہ انہیں پتا ہونا چاہیے کہ ان کے لیے کیا اچھا اور برا ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا ’پاکستان کے جونوانوں کو احساس ہونا چاہیے کہ جو نعرے انہیں سنوائے جا رہے ہیں یا دلفریب خواب دکھائے جا رہے ہیں، ان کی حقیقت کیا ہے۔ اپنے بچے لندن میں بٹھائے ہوئے ہیں انہیں کوئی انگلی بھی نہیں لگا سکتا اور قوم کے بچوں کو کہتے ہیں سڑک پر آؤ، مار کھاؤ میری مہم کی سربراہی کرو اور خود سڑک پر نہیں نکلتے۔‘
’آپ کو فخر ہونا چاہیے کہ مسلم لیگ ن نے اپنے کارکنان اور یوتھ کو اپنی شیلڈ نہیں بنایا، نواز شریف اپنے کارکنان کی شیلڈ بن جاتے تھے۔‘
مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو دس بار سوچ کر اپنے لیے سیاسی وابستگی کا انتخاب کرنا چاہیے، اس ملک کے سب سے بڑے سٹیک ہولڈرز نوجوان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں آئی ایم ایف اپنی تاریخ کا واحد پروگرام تھا جو نہ صرف کامیابی سے پورا ہوا بلکہ اس دوران چیزوں کی قیمتیں بڑھنے کے بجائے کم ہوئیں۔
مریم نواز نے سوال اٹھایا کہ اگر انتخابات ہو بھی جائیں اور ایک اسمبلی مسلم لیگ ن جیت جائے اور ایک پی ٹی آئی، تو کیا گارنٹی ہے کہ عمران خان اسمبلی نہیں توڑیں گے۔
’ضمنی انتخابات ہوئے تو ہر جگہ سے (عمران خان) کھڑا ہو گیا، قوم کا پیسہ لگتا ہے انتخابات پر۔ مفت نہیں ہوتے۔ میں اگر وزیراعظم ہوں تو کہوں کہ قوم کے سارے پیسے ادا کرو جو لگوائے ہیں۔‘

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button