مشرق وسطیٰ

سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کروڑوں روپے مالیت کے ڈائمنڈز، گولڈ کے زیورات اور نقدی اصل مالک کے حوالے کر دی

ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ نے کروڑوں روپے مالیت کے مال مسروقہ کی برآمدگی اور ڈاکوؤں کی گرفتاری یقینی بنانے کے لئے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ڈی ایس پی سی آئی اے ماڈل ٹاؤن حسنین حیدر اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ سے آج ایس ایس پی سی آئی اے کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک اور دیگر افسران نے کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ڈی ایس پی سی آئی اے ماڈل ٹاؤن حسنین حیدر، شہری علی جاوید اور سنیئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے گلبرگ کے رہائشی علی جاوید کا 04 کروڑ روپے مالیت کا لوٹا گیا مال مسروقہ خصوصی دلچسپی لے کر برآمد کروانے پر ایس ایس پی سی آئی اے لاہور کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کو شاباش دی۔ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ نے کروڑوں روپے مالیت کے مال مسروقہ کی برآمدگی اور ڈاکوؤں کی گرفتاری یقینی بنانے کے لئے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ڈی ایس پی سی آئی اے ماڈل ٹاؤن حسنین حیدر اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کروڑوں روپے مالیت کے ڈائمنڈز، گولڈ کے زیورات اور نقدی اصل مالک کے حوالے کر دی۔شہری علی جاوید نے ریکارڈ ٹائم میں لوٹی گئی جمع پونجی واپس ملنے پر سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ اور ایس ایس پی سی آئی اے لاہور کیپٹن(ر) لیاقت علی ملک کا شکریہ ادا کیا۔ایس ایس پی سی آئی اے لاہور کیپٹن(ر) لیاقت علی ملک نے سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سی آئی اے ماڈل ٹاؤن نے واردات میں ملوث 02 خواتین سمیت 03 تین ڈاکو گرفتار کر لئے ہیں جبکہ دیگر 02 ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہیں۔یاد رہے کہ گذشتہ ماہ گلبرگ کے علاقے میں ڈاکو شہری علی جاوید کے گھر سے گن پوائنٹ پر ڈائمنڈز،طلائی زیوارات اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے تھے،ایس ایس پی سی آئی اے کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے بتایا کہ ملزمان نوکرانیوں کا روپ دھار کر گھروں میں ملازمت حاصل کرتیں اور بعد ازاں ساتھیوں کی مدد سے مالکان کو لوٹ لیتے تھے۔سی آئی اے ماڈل ٹاؤن نے جدید ٹیکنالوجی اور بھرپور صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو لوٹے گئے زیوارات اور نقدی سمیت گرفتار کیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button