کھیل

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل آسٹریلیا اور انڈیا کے درمیان ہوگا

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے 285 رنز کا ہدف میچ کے پانچویں دن کی آخری گیند پر حاصل کیا۔ ںیوزی لینڈ کی جانب سے کین ولیمسن نے 121، ڈیرل مچل نے 81 اور ٹام لیتھم نے 24 رنز سکور کیے۔

نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں اعصاب شکن مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے شکست دے دی۔
کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے 285 رنز کا ہدف میچ کے پانچویں دن کی آخری گیند پر حاصل کیا۔
ںیوزی لینڈ کی جانب سے کین ولیمسن نے 121، ڈیرل مچل نے 81 اور ٹام لیتھم نے 24 رنز سکور کیے۔
اس میچ میں نیوزی لینڈ کی جیت کے بعد سری لنکا آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا ہے جس کے بعد ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل آسٹریلیا اور انڈیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔
دوسری جانب احمد آباد میں انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا بارڈر گواسکر ٹرافی کا چوتھا ٹیسٹ بغیر کسی نتیجہ کے بعد ختم کر دیا گیا۔
آخری ٹیسٹ میچ ڈرا ہونے کے بعد انڈیا نے چارٹیسٹ میچز کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرتے ہوئے بارڈر گواسکر ٹرافی لگاتار چوتھی مرتبہ اپنے نام کر لی ہے۔
احمد آباد ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں عثمان خواجہ کی 180 اور کیمرون گرین کی 114 رنز کی اننگز کے بدولت 480 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں انڈیا نے پہلی اننگز میں 517 رنز سکور کیے۔
انڈیا کی جانب سے پہلی اننگز میں وراٹ کوہلی نے 186، شمبان گِل نے 128 جبکہ سری کار بھارت نے 44 رنز بنائے۔
دوسری اننگز میں انڈیا کی 91 سکور کی برتری کے جواب میں آسٹریلیا نے دو وکٹوں پر 175 رنز بنائے جس کے میچ ڈرا ہوگیا۔
وراٹ کوہلی کو 186 رنز کی اننگز کے بعد پلیئر آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا ہے۔
خیال رہے آسٹریلیا اور انڈیا کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل رواں سال 7 جون سے انگلینڈ کے اوول کرکٹ گراؤںڈ میں کھیلا جائے گا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button