آن لائن اور فیک کالز کے ذریعے لوگوں سے رقم ہتھیانے والا 2 روکنی گینگ گرفتار
لزمان معصوم شہریوں کو اپنی مرضی کی جگہ بلا کر گن پوائنٹ پر وارداتیں کر کے فرار ہو جاتے تھے۔
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):تھانہ لیاقت آباد پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے پرانی سبزی منڈی پاٹک سٹاپ سے نوسرباز گینگ کو گرفتار کر لیاملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل اور رقم ایک لاکھ چالیس ہزار روپے بھی برآمد کر لیے گئے ملزمان OLX, Facebook ،دیگر آن لائن اشتہارات کے زریعے لوگوں سے رابطہ کرتے تھے۔ملزمان معصوم شہریوں کو اپنی مرضی کی جگہ بلا کر گن پوائنٹ پر وارداتیں کر کے فرار ہو جاتے تھے۔ملزمان بذریعہ فون کالز شہریوں کے لواحقین کو ہسپتال ایمرجنسی میں زیر علاج ہونے کا کہہ کر موبائل فون کیش بھی ٹرانسفر کرواتے تھے اور ملزمان دوکانداروں کو باتوں میں لگا کر قیمتی اشیاء چوری کر کے بھی فرار ہو جاتے تھے۔
ملزمان نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔نوسربازی کی وارداتوں کے شکار ہونے والے
متعدد مدعیان مقدمہ نے ملزمان کو شناخت بھی کر لیا ہیں۔ملزمان راشد اور مدثر کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کیلئے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے لیاقت آباد پولیس ٹیم کو شاباش دی اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان بھی کیا ۔