انٹرٹینمینٹ

پنجاب ثقافت دیہاڑ۔۔۔پنجاب کی اعلی اقدار کا پاسبان بن گیا۔ صبح صادق

صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت عامر میر اور وزیر اوقاف بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے پنجاب ثقافت دیہاڑ کی تقریبات کا افتتاح کیااس موقع پر سیکرٹری اطلاعات وثقافت علی نواز ملک بھی انکے ہمراہ تھے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌14مارچ کا دن،ہنستے مسکراتے چہرے،ٹھنڈی میٹھی ہوا میں چمکتی دمکتی روپ،درختوں کے لہلہاتے سرسبزپتوں میں کھلے رنگ برنگے پھول،گنے سبزلان،ڈھول کی تھاپ پر قطار وں میں ٹولیوں کی صورت بھنگڑا ڈالتے لوک فنکار،بڑی سکرین کے گرد لوگوں کا جھرمٹ،کھانے پینے،ہینڈی کرافٹ کے سٹالر کی لمبی قطار اور گاؤں کا سا سجا ماحول،یہ منظر لاہورآرٹس کونسل الحمراء کا جہاں محکمہ اطلاعات وثقافت پنجاب کے زیر اہتمام ”پنجاب ثقافت دیہاڑ“ منایا جا رہا ہے۔ محبت، پیار، بھائی چارے، رواداری،برداشت،امن و سلامتی کی کیفیت چارسو ماحول پر طاری ہے۔ثقافتی حسن کے وہ تمام رنگ موجود ہیں جو برس ہا برس سے سفر کرتے اب ہم تک پہنچے ہیں،اور اب ہم انہیں نئی نسل تک پہنچا کر اپنی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں۔
صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت عامر میر اور وزیر اوقاف بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے پنجاب ثقافت دیہاڑ کی تقریبات کا افتتاح کیااس موقع پر سیکرٹری اطلاعات وثقافت علی نواز ملک بھی انکے ہمراہ تھے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء نازیہ جبیں، ڈی جی پلاک بینش فاطمہ و دیگر افسران نے مہماناں ِ کا استقبال کیا۔الحمراء آرٹس کونسل کے مال روڑ کی طرف والے داخلی دروازے سے ذرا آگے ایک بڑی سکرین نصب کی گئی تھی،جہاں پنجاب کے سونی دھرتی کے بھانت بھانت کے رنگوں سے مزین ڈاکومنیٹز دیکھائی جا رہی تھی،یہ ڈاکومنٹری عامر میر نے دیگر افسران کے ہمراہ دیکھیں،لوگ خصوصا نوجوان نسل بھی ان ڈاکومنٹز میں بڑی دل چسپی سے دیکھ رہی تھی۔فوک رقص کرنے والے فنکاروں کی ٹولی نے عامرمیر کا نہایت پرتپاک انداز میں استقبال کیا،اونٹ رقص پیش کیا گیا، جسے عامر میر نے بہت سراہا،فوک موسیقی سنی،کھانے پینے اور ہینڈی کرافٹ کے سٹالز کا دورہ کیا جہاں پنجاب کے ہر علاقے میں کے ملبوسات اور پہناوے رکھے گئے تھے،جیسے جیسے شام ڈھل رہی تھی،الحمراء کا نظارہ خوبصورت سے خوبصورت تر ہوتا جا رہا تھا،موسم میں کافی ٹھنڈک ہوگئی

تھی،جس سے ثقافتی مناظر اور دل فریب ہوگئے تھے۔
صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت عامر میر نے پروگرام کے انتظامات کو بہت پسند کیا۔ اتنے میں الحمراء ہال نمبر ایک میں ملک کے مشہور و معروف لو ک فنکاروں کی پرفار منس کا وقت ہوگیا تھا۔قومی ترانہ سے باقاعدہ تقریب کا آغازہوا،ہال نمبر ایک کے تمام سیٹ بھر چکی تھیں،یہاں تک کہ ہال کی سیڑھیاں بھی خالی نہ رہیں،پنجاب ثقافت دیہاڑ کی تقریب میں نظامت کے فرائض نبھا نے والی نہایت خوبصورت انداز کی مالک سعدیہ نے مہماناں ِ گرامی کو اسٹیج پر آنے کی دعوت دی جہاں انھیں پگڑیاں پہنائی گئی، سوونیئر دیئے گئے،صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت عامر میر نے اپنی گفتگو پنجابی میں کی،انھوں نے پنجاب ثقافت دیہاڑ کے نئے لوگو کے بارے میں بتایا،جسے بہت پسند کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ پنجاب کی ثقافت دلکش ثقافتی رنگوں کا خوبصورت امتزاج ہے،آج کا دن منانے کا مقصد پنجاب کی ثقافت کے رنگوں کو دنیا کو دیکھانا ہے،پنجاب ثقافت دیہاڑ پر میدانی، پوٹھوہاری اور صحرائی علاقوں کی ثقافت کو اُجاگر کیا گیا ہے۔ عامرمیر نے کہا کہ پنجاب کی ثقافت،تہوار،کھانے،ملبوسات اور قدیم مقامات اپنے اندر ہزاروں رنگ سموئے ہوئے ہیں، لاہور سمیت پنجاب بھر میں سرکاری سطح پر کلچر ڈے کی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے،پنجاب کی تہذیب و ثقافت اتحاد، پیا ر ومحبت اور انسانی احترام کی عکاسی کرتی ہے۔ عامر میر نے کہا کہ پنجاب ثقافت دیہاڑ کی تقریبات میں خواتین اور نوجوانوں کو نمائندگی دی گئی ہے،پنجاب بھر میں پنجاب ثقافت دیہاڑ کی تقریبا ت منعقد کرنے پر حکومت پنجاب خصوصا وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی صاحب کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس دن کو منا نے کے لئے بھر پور تعاون کیا۔سیکرٹری اطلاعات وثقافت علی نوا ز ملک نے پنجاب ثقافت دیہاڑ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب ثقافت دیہاڑ کے اس پُروقار اور بارونق تقریب میں شرکت کرکے نہایت خوشی محسوس ہو رہی ہے،آج میں پنجاب ثقافت دیہاڑ کے موقع پر دنیا کے کونے کونے میں موجود پنجابی بہن بھائیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،موجودہ حکومت پنجاب ثقافت دیہاڑ کو اعلی سطح پر منا رہی ہے، علی نواز ملک نے کہا کہ ہم اپنے آباؤ و اجداد کے اعلی افکار و عمل کے امین ہیں جسے زندہ رکھنا ہماری ذمہ داری ہے،یہ ملک کی ترقی،سلامتی و سربلندی کیلئے اپنی توانائیاں وقف کرنے کے عزم کا دن ہے،خواہ ہمارا تعلق پاکستان کے کسی بھی حصہ سے ہوں،ہم پاکستانی ہیں، میرے وطن کے ہر علاقے کی ثقافت کے رنگ علیحدہ

علیحدہ ہیں، جو سب مل کر ایک قومی ثقافت کے دھارے میں اکٹھے ہوتے ہیں۔پنجاب کی دھرتی عظیم و الشان تہذیبوں کی وارث ہے،جسے دنیاکے سامنے پیش کرنے پر فخر ہے۔

علی نوازملک نے مزید کہا کہ محکمہ اطلاعات وثقافت اور اسکے ماتحت تمام اداروں نے پنجاب ثقافت دیہاڑ سجا کر اپنے تشخص کو نئی نسل کے لئے اُجاگر کر رہے ہیں،پنجاب ثقافت دیہاڑ منانے کے صورت دنیا میں ہمارا ایک زندہ قوم ہونے کا پیغام دے رہے ہیں،رواداری یہاں کے باسیوں کی پہچان اور برداشت نوجوانوں کی شان ہے،پنجاب کے رہن سہن کے انداز لوگوں کے دلوں میں گھر کر جاتا ہے،اپنے عظیم اقدار کے پاسبان بنو،عظمت کی بلندیاں آپ کے قدم چومیں گی۔
پنجاب ثقافت دیہاڑ میں ملک کے مشہور و معروف صوفی و فوک گلوکار سائیں ظہور نے بابا بلھے شاہ کے کلام سے کیا، اور تقریب کو نئی شان بخشی۔اس کے بعد گدّا، لڈی، بھنگڑاو دیگر فوک پرفارمنس پیش کی گئیں،جو دیکھنے والوں کو مدتوں یاد رہیں گی۔فوک گلوکار عارف لوہار،فضل جٹ کی پرفارمنس نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے، نامور گلوکارہ ترنم ناز نے آواز نے بھی خوب جادو جگایا۔ الحمراء ہال میں موجود تمام حاضرین نہیں چاہتے تھے کہ یہ تقریب ختم ہو کیونکہ تقریب اتنے خوبصورت رنگوں پر مشتمل تھی کہ ہر رنگ نرالہ تھا۔
پنجاب ثقافت دیہاڑ پلاک کی طرف سے منعقد ہوا۔پنجاب ثقافت دیہاڑ کی تقریب میں پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا سے وابستہ افراد کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی جو پروگرام کو براہ راست دنیا بھر میں نشر کر رہے تھے جس نہ صرف ہال میں موجود افراد لطف اندوز ہورہے بلکہ دنیا بھر میں یہ پروگرام براہ راست جا رہا ہے۔دنیا کے کونے کونے میں پنجاب کی ثقافت سے محبت کرنے والے لوگ موجود ہیں، اس دھرتی کی خوشبو دنیا جہاں میں پھیل چکی ہے۔یہ پروگرام چونکہ الحمراء میں ہورہا تھا سو ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء نازیہ جبیں نے ہدایات کی روشنی میں تمام انتظامات کو بخوبی احسن نبھایا جا رہا تھا۔پروگرام کے آخر پر نازیہ جبیں نے تمام سٹاف کو پروگرام کی کامیابی پر مبارکباد دی۔نازیہ جبیں نے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم بہت خوش قسمت ہیں جو اپنی اعلی روایات کو تقویت دینے کے عمل کا حصہ ہیں،ہم نہ صرف نئی

خوبصورت اقدار کو پروان چڑھا رہے ہیں بلکہ اس سوچ وافکار اور عمل کو نئی نسل کومنتقل کر رہے ہیں جو ہم نے اپنے آباؤ و اجداد و اسلاف سے لیں۔نازیہ جبیں نے پنجاب ثقافت دیہاڑ پر الحمراء آنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں سونی دھرتی پنجاب،اسکے فنکار اور عوام کو سلام پیش کرتی ہوں،عوام کا الحمراء کی خوبصورتی،رونق، مثالی ماحول کو پسند کرنے پر شکریہ ادا کرتی ہوں۔ نازیہ جبیں نے کہا کہ الحمراء میں سجائے گئے پنجاب کے روایتی مناظر دیکھنے والوں کیلئے یادگار تھے،الحمراء محبتوں کے سرزمین کی عکاس بن چکا ہے۔ الحمراء اپنے فن اور فنکار کی خدمت کرتا رہے گا۔ نازیہ جبیں نے اپنی اقدار کی ترجمانی کرتے سٹالز کا بھی دورہ کرتے ہوئے پنجاب ثقافت دیہاڑ پر فورڈ، ہینڈی کرافٹ کے سٹالز لگانے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔
پنجاب ثقافت دیہاڑ کو منانے کے لئے بے پناہ تگ ودو کی گئی تھی،اس دن کی تمام تقریبات کے ہر ہر حصہ کوبہت غور وفکر سے ترتیب دیا گیا تھا۔پنجاب ثقافت دیہاڑ کا کامیابی اس کی پوری ٹیم خصوصا صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت کے سر جا تی ہیں جنہوں نے اپنی بے پناہ مصروفیت میں بھی اس دن کو منانے کے لئے ہر مینٹگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنی تجربات سے مستفید کرتے رہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button