مشرق وسطیٰ

سلطان علی خواجہ نے بطور قائم مقام آئی جی موٹروے پولیس کا چارج سنبھال لیا

مولانا اسعد محمود نے قائم مقام آئی جی موٹروے پولیس سلطان علی خواجہ کو مبارکباد دی۔مولانا اسعد نے کہا کہ موٹروے پولیس نئے قائم مقام آئی جی کی نگرانی میں مزید بہتر کارکردگی سر انجام دے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ سلطان علی خواجہ نے بطور قائم مقام آئی جی موٹروے پولیس کا چارج سنبھال لیا ۔چارج سنبھالنے کے بعد قائم مقام آئی جی موٹرویز نے وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود سے ملاقات کی ۔
مولانا اسعد محمود نے قائم مقام آئی جی موٹروے پولیس سلطان علی خواجہ کو مبارکباد دی۔مولانا اسعد نے کہا کہ موٹروے پولیس نئے قائم مقام آئی جی کی نگرانی میں مزید بہتر کارکردگی سر انجام دے۔ وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ موٹرویز پر حادثات، اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو مزید موثر بنانے کے لیے کام کرے۔ملاقات میں سیکرٹری مواصلات کیپٹن ر محمد خرم آغا بھی شریک تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button