
ایک اور ٹریفک وارڈن ڈاکٹر بن گیا،145 وارڈنز ایم فل جبکہ 04 وارڈنز ڈکٹریٹ ڈگری ہولڈرز ہوگئے
80 فیصد وارڈنز نے مخلتف مضامین میں ماسٹرز کئے ہوا ہیں،سٹی ٹریفک پولیس کو تعلیمی قابلیت میں سب فورسز پر سبقت ہے، کیپٹن(ر) مستنصر فیروز
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ٹریفک پولیس لاہور کا ایک اور ٹریفک وارڈن ڈاکٹر بن گیا، سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر) مستنصر فیروز کی آصف اقبال کو مبارکباد، تعریفی سند جاری اور نقدانعام کا اعلان کردیا، سٹی ٹریفک پولیس کو تعلیمی قابلیت میں سب فورسز پر سبقت ہے، تفصیلات کے مطابق ٹریفک وارڈن آصف اقبال نے نجی یونیورسٹی سے ریاضیات میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کیں، اس سے پہلے ٹریفک پولیس میں سے 145 وارڈنز ایم فل ڈگری جبکہ 04 وارڈنز ڈکٹریٹ ڈگری ہولڈرز ہیں، جبکہ 80 فیصد وارڈنز نے مخلتف مضامین میں ماسٹرز کئے ہوا ہیں، ٹریفک وارڈنز نے فرانزک سائنس، مالیکیولر بیالوجی، انگلش لڑیچر، قانون، اکنامکس، ریاضیات، کریمنالوجی، انٹرنیشنل ریلیشنز میں ایم فل کئے ہوئے ہیں، اس حوالے سے سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کا کہنا تھا کہ محدود وسائل اور سخت نوکری کے باوجود تعلیم جاری رکھنا قابلِ ستائش ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم فل کی ڈگری رکھنے والے وارڈنز کو ہرماہ پانچ ہزار روپے الاونس دیا جارہا ہے، جبکہ پی ایچ ڈی کی ڈگری رکھنے والوں کو دس ہزار روپے اضافی الاونس دیا جارہا ہے، سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ ٹریفک وارڈنز کی ویلفیئر کو ہرممکن یقینی بنایا جارہا ہے، سی ٹی او لاہور نے تمام وارڈنز کو تعلیمی میدان میں مکمل سپورٹ کی اعلان کردیا.