مشرق وسطیٰ

رائے ممتاز حسین بابر قائمقام سیکرٹری پنجاب اسمبلی تعینات

رائے ممتاز حسین بابر اس سے قبل ریگولر سیکرٹری اسمبلی کے فرائض بھی انجام دیتے رہے ہیں۔سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خاں کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے اسمبلی سیکرٹریٹ نے قائم مقام سیکرٹری کی تعیناتی کے آرڈرزجاری کر دیے ہیں

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کی عدم موجودگی پر رائے ممتاز حسین بابر، ڈائریکٹر جنرل پالیمانی امور اینڈ ریسرچ کو قائمقام سیکرٹری تعینات کر دیا گیا ہے۔رائے ممتاز حسین بابر اس سے قبل ریگولر سیکرٹری اسمبلی کے فرائض بھی انجام دیتے رہے ہیں۔سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خاں کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے اسمبلی سیکرٹریٹ نے قائم مقام سیکرٹری کی تعیناتی کے آرڈرزجاری کر دیے ہیں۔بعد ازاں رائے ممتاز حسین بابر نے قائم مقام سیکرٹری کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ رائے ممتاز حسین بابر پنجاب اسمبلی میں بطور ڈائریکٹر جنرل پالیمانی امور اینڈ ریسرچ کام کر رہے ہیں اوروہ انتظامیہ، قانون سازی اور اسمبلی کے دیگر شعبہ جات کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button