
مشرق وسطیٰ
کمشنر لاہور کا کاہنہ ہسپتال کا اچانک دورہ،میڈیسن سٹور انچارج کی سخت سرزنش
تفصیلات کے مطابق کاہنہ ہسپتال کے اچانک دورے کے دوران کمشنرلاہور نے ہسپتال کی ایمرجسی،وارڈز اور ریکارڈ کو چیک کیا اور لیبز، صفائی،ایمرجنسی انتظامات سمیت مریضوں کی مناسب نگہداشت پر انچارج ڈاکٹرز کو شاباش دی
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کاہنہ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور ہسپتال کے سٹور میں کچھ ادویات بغیر مہر کے پائے جانے پر میڈیسن سٹور انچارج کی سخت سرزنش کی ۔
تفصیلات کے مطابق کاہنہ ہسپتال کے اچانک دورے کے دوران کمشنرلاہور نے ہسپتال کی ایمرجسی،وارڈز اور ریکارڈ کو چیک کیا اور لیبز، صفائی،ایمرجنسی انتظامات سمیت مریضوں کی مناسب نگہداشت پر انچارج ڈاکٹرز کو شاباش دی ۔اس موقع پر کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا کہناتھا کہ لاہور سمیت پنجاب کے کسی ہسپتال سٹور میں بغیر مہر کے دوائی پائے جانے پر ذمہ دار کیخلاف سخت کاروائی کی جائے،مریضوں کی نگہداشت کے ساتھ مکمل راہنمائی کریں اور آگاہی بھی دیں۔