مشرق وسطیٰ

کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کا ایل ڈی اے سٹی کا دورہ انجینئر نگ ونگ کو ترقیاتی کام تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت

کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے جناح سیکٹر میں زیر تعمیر سپورٹس کمپلیکس کا بھی دورہ کیا اور چناب روڈ پر جاری تعمیراتی کاموں کا بھی معائنہ کیا

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی)کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کا ایل ڈی اے سٹی کا دورہ کیا اور سکیم میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ون اسرار سعید اور ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی خرم یعقوب نے ترقیاتی کاموں کے متعلق کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کو بریفنگ دی۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے جناح سیکٹر میں زیر تعمیر سپورٹس کمپلیکس کا بھی دورہ کیا اور چناب روڈ پر جاری تعمیراتی کاموں کا بھی معائنہ کیا۔انہوں نے چیف انجینئر ون اسرار سعید خان کو ایل ڈی اے سٹی میں ترقیاتی کاموں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ سکیم میں جاری ترقیاتی کاموں پر متعلقہ ڈائریکٹر کو باقاعدگی سے اپڈیٹ کیاجائے۔ اس موقع پر محمد علی رندھاوایا نے کہا کہ ایل ڈی اے سٹی لاہور شہر کا مستقبل ہے ،چناب روڈ کی تعمیر مکمل ہونے سے ایل ڈی اے سٹی مین فیروز پور روڈ اور رنگ روڈ سے منسلک ہو جائے گا۔ اس موقع پرکمشنر لاہور وڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کے ہمراہ ایڈیشنل ڈی جی ہاوسنگ صفی اللہ گوندل ، چیف انجینئر ون اسرار سعید، پراجیکٹ ڈائریکٹر عثمان مظہر ، ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی خرم یعقوب ا وردیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button