مشرق وسطیٰ

بورڈ آف ریونیو کے ایڈیشنل بلاکس کی تعمیر بارے پیپر ورک مکمل کر لیا گیا ہے، سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب

بورڈ آف ریونیو کے ہیڈ کوارٹر سے ٹیکسز ونگ، پی ڈی ایم اے، پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی، ای ڈیپ ، پنجاب ریونیو اتھارٹی کے دفاتر کو برکی روڑ پر شفٹ کیا جائے گا

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب نبیل جاوید نے کہا ہے کہ بورڈ آف ریونیو کے ایڈیشنل بلاکس کی تعمیر بارے پیپر ورک مکمل کر لیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ برکی روڑ پر 60 کنال پر محیط نئے کمپلیکس کے لیے ہائی رائز بلڈنگز تعمیر کی جائیں گی۔بورڈ آف ریونیو کے ہیڈ کوارٹر سے ٹیکسز ونگ، پی ڈی ایم اے، پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی، ای ڈیپ ، پنجاب ریونیو اتھارٹی کے دفاتر کو برکی روڑ پر شفٹ کیا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار سنیئر ممبر بورڈ نبیل جاوید نے بورڈ آف ریونیو کے ایڈیشنل بلاکس کی تعمیر بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں سیکرٹری ریونیو مہرشفقت اللہ مشتاق، ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سائرہ عمر ، ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے شایان علی جاوا ، ڈپٹی سیکرٹری سٹاف رومان برآنہ ایڈیشنل کمشنر ریونیو پنجاب سائرہ ریاض ، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سمیت ای ڈیپ کے افسران نے شرکت کی ۔ متعلقہ افسران کی جانب سے اجلاس کو سائیٹ اور ماسٹر پلان بارے تفصیلی بریفنگ میں بتایا گیا کہ برکی روڑ پر 400 گاڑیوں کے لیے پارکنگ پلازہ اور آڈیٹوریم بھی بنایا جائے گا جس کے تعمیراتی کام کا جلد آغاز کیا جائے گا۔ایس ایم بی آر نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اداروں کو ایک جگہ اکٹھا کرنے کا مقصد ورکنگ ریلشن شپ میں بہتری لانا اور شہریوں کے ریونیو سے متعلقہ مسائل کو ایک چھت تلے حل کرنے کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے ریونیو کمپلیکس کی تعمیر سے بورڈ آف ریونیو میں دفاتر کی کمی پوری ہو گی۔
بعد ازاں سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کی زیرصدارت لاہور کی اربن اسٹیٹ لینڈ بارے اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ممبر کالونیز ، سیکرٹری کالونیز ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لاہور سمیت دیگر افسران موجود تھے۔ایس ایم بی آر نے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اربن اسٹیٹ لینڈ کا ڈیٹا فراہم کیا جائے تاکہ اسٹیٹ لینڈ کو عوامی مقاصد کے استعمال میں لایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیٹ لینڈ کو قبضہ گروپوں سے واگزار کروانے کے لیے آپریشن کا جلد آغاز کیا جائے گا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button